جی این این سوشل

دنیا

دولہن ایک اور دولہے دو ، شادی میں ہنگامہ مچ گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے دن دولہن کے گھر ایک بارات کے بجائے دو دولہا بارات لے آئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دولہن ایک اور دولہے دو  ، شادی میں ہنگامہ مچ گیا
دولہن ایک اور دولہے دو ، شادی میں ہنگامہ مچ گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق سرن گاؤں کی رہائشی موہانی کی شادی پھولن پور گاؤں کے رہائشی ببلو کے ساتھ طے کی گئی تھی۔ ببلو باراتیوں کے ہمراہ جب موہانی کے گھر پہنچا تو عین بارات کے استقبال کے وقت موہانی کے گھر حیات نگر کے رہائشی اجیت بھی باراتیوں کے ہمراہ آن پہنچا   جس کے بعد شادی کی تقریب میں  ہنگامہ برپا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق  اجیت اور موہانی کی پہلے سے دوستی تھی تاہم موہانی کے اہل خانہ کی جانب سے اجیت سے شادی کے انکار پر موہانی کی شادی ببلو سے طے کردی گئی۔جب موہانی کی ببلو سے شادی کی اطلاع اجیت کو ملی تو اجیت نے بھی اسی دن اور اسی وقت موہانی کے گھر بارات لے جانے کا فیصلہ کیا، تاہم اس غیر معمولی صورتحال نے شادی کی تقریب میں ایک ہنگامہ برپا کردیا۔

بعد ازاں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور چچا سمیت اجیت کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا۔

پاکستان

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ چار ماہ میں کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا کسان پیکج لا رہے ہیں، پنجاب میں مہنگائی کو مزید کم کریں گے۔

پھول نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہا کسانوں کو یقین دلاتی ہوں کہ جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا۔ گندم خریدنے میں کرپشن کے بازار گرم ہو جایا کرتے تھے، میں نے وہ راستہ بند کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے کچھ ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو بدل دیں گے۔ نواز شریف نے کہا تھا لوگوں کی پریشانیاں کم کروں گا، مہنگائی بڑھ جائے تو کم کرنا آسان نہیں ہوتا، عوام کو سستی روٹی پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کنٹینرز کو بھی صحت کی سہولیات کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  300 رورل ہیلتھ سینٹر نئے بنارہے ہیں، تمام صحت مراکز جدید صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ دو ماہ میں دیہی مرکز صحت فعال کردیا ہے،پنجاب کے شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے  اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں رقم کے تنازع پر وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق وکیل محمد اکرم اپنے کلائنٹ کے ساتھ اسلام آباد سے واپس آ رہا تھا، رقم کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر وکیل نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا کلائنٹ نیابت علی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتایاکہ ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل شرائط پر فلسطینیوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، امریکی سینیٹر

غزہ میں جنگ کے اگلے دن کے بارے میں سوچنے سے پہلے حماس کو ختم کرنا ہوگا، گراہم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل شرائط پر فلسطینیوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے مستقبل کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔ غزہ میں جنگ کے اگلے دن کے بارے میں سوچنے سے پہلے حماس کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں اپنا مشن پورا نہیں کرتا تو حماس مختلف شکلوں میں واپس آ سکتی ہے۔

امریکی سینیٹر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر جوہری بم گرانا چاہیے، لیکن میں نے کہا کہ حماس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو اسرائیل کواپنا مشن مکمل کرنا چاہیے۔

امریکی سینیٹرنے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے رہنماکرپٹ ہیں۔

گراہم نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا واضح وژن ہے جو مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدل دے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دو ریاستی حل کے بارے میں واضح موقف رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور میں ان کی حمایت کرتا ہوں۔ ولی عہد ایک معاہدے اور دو ریاستی حل کے لیے سکیورٹی کی ضمانتیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کی تمام درخواستوں کے حوالے سے بہترین ضمانت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll