کراچی: سندھ حکومت نے 9ویں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ تمام تعلیمی ادارے سات جون سےتدریس شروع کرینگے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 9 ویں اور اس سے اوپر کی کلاسز کل سے شروع ہوجائیں گی۔
قبل ازیں وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ آج ہم طلبا کے امتحان یا پروموٹ اور تعلیمی اداروں کی بندش سمیت دیگر اہم فیصلے کریں گے، سندھ حکومت نے واضح کردیا تھا کہ آئندہ فیصلے تک اسکول بند رہیں گے۔
سعید غنی نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ عید کے دوران لاک ڈاؤن سے کم کیسز رپورٹ ہوئے تھے، سندھ حکومت کی جانب سے کسی نے نہیں کہا کہ کورونا ختم ہوگیا، یہ ضرور کہا ہے کہ کورونامیں کمی ہوئی ہے۔
وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کورونا سے بچاؤ کے لیے اگر کچھ سخت فیصلے کرنا پڑیں توکریں، یہاں سخت فیصلے کیے جاتے ہیں تو باتیں بننا شروع ہوجاتی ہیں، ہمیں کورونا پر سیاسی پوائنٹ اسکورننگ نہیں کرنی چاہیئے۔
خیال رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی سات جون سے لاہور سمیت باقی اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا تھا پنجاب کے بیس اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے این سی او سی میں مشاورت ہوئی، بیس اضلاع میں پچاس فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد ہوگا ، گورنمنٹ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 8 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 6 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 8 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 5 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 8 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago






