وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کر نے منظوری دے دی
عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں، مریم نواز


وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کرکے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی۔ کمزور قوتِ بصارت اور قوتِ سماعت والے طلبہ کو چشمے اور ہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا، معروف ادارہ اے ٹی اسکیل 500 ملین کی مالی معاونت کرے گا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات پر غوربھی کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لیے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا۔ عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔
7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کا پراجیکٹ، وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دے دی۔
— PMLN Digital (@PMLNDigital) May 11, 2024
پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کرکے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی۔
کمزور قوتِ بصارت اور قوتِ سماعت والے طلبہ کو چشمے اور ہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔
پنجاب کے سرکاری اور نجی… pic.twitter.com/1uZFcmRJlP
انہوں نے کہا کہ نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ نیو ٹریشن اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زوردیا۔ علاوہ ازیں سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
اے ٹی سکیل کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف کا عوامی خدمت کا ویژن قابلِ تعریف ہے۔
اس ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 6 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 8 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 گھنٹے قبل





