فارم 47 والی حکومت چلتی رہی تو حالات مزید خراب ہوں گے ، سابق صدر


رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت کو کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھاری مینڈیٹ لینے کے باوجود جیل میں ہیں
پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمان فارم 47 سے بنی ہے اس کے پاس مینڈیٹ کم ہے، بانی پی ٹی آئی بھاری مینڈیٹ لینے کے باوجود جیل میں ہیں، اگر فارم 47 والی حکومت چلتی رہی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، ان کی صحت اچھی ہے اور وہ اچھے موڈ میں تھے، بات چیت ہی ملکی مسائل کا حل ہے، میں پل کا کردار ادا کرتا رہا ہوں ،میں بات چیت کے لیے کوشش کرتا رہوں گا، ناکامی تب ہو گی جب ناکامی مان لوں گا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ فوج میری ہے میں نے ہمیشہ اس کا دفاع کیا اور کرتا رہوں گا، ہمارے تمام ادارے اس بند گلی میں چلے گئے ہیں، پاکستان کو اس وقت انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے، سعودی عرب سے جو وفد آیا اس سے فائدہ ہو گا۔
ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ میڈیا آزاد ہے تو لوگوں کو پتہ چل رہا ہے دنیا میں کیا ہو رہا ہے، غزہ میں سوشل میڈیا پر تصویروں سے پتا چلا کتنا ظلم ہو رہا ہے، میڈیا کی آزادی پاکستان کے لیے اہم ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس میں سوشل میڈیا کو بند کیا گیا، سوشل میڈیا عوام کے ہاتھ میں ہے جس سے افواہیں پھیلتی ہیں۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 18 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 12 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل




