اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی اقوام متحدہ کی گاڑی رفاح کے یورپی ہسپتال کی جانب جا رہی تھی


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں ادارے کی گاڑی پر حملے اور عملے کے رکن کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی اقوام متحدہ کی گاڑی رفاح کے یورپی ہسپتال کی جانب جا رہی تھی۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق سکیورٹی کے شعبے سے تھا۔یہ غزہ کی جنگ میں اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کے علاوہ اس کے عملے کے رکن کی پہلی ہلاکت ہے۔
نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فرحان حق کے مطابق سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ناصرف شہریوں بلکہ امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ہلاک ہو رہی ہے۔ مزید انسانی نقصان سے بچنے اور لوگوں کی تکالیف میں کمی لانے کے لیے فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے بتایا ہے کہ سوموار کو اس کا ایک اور کارکن اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ اس کارکن کی عمر 53 برس تھی اور وہ رفاح سے نقل مکانی کے بعد وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیل کے حملے کا نشانہ بنا۔
اس واقعے کے بعد سات ماہ کے دوران غزہ میں ہلاک ہونے والے اس کے عملے کے ارکان کی مجموعی تعداد 189 ہو گئی ہے۔

ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر خزانہ
- 14 گھنٹے قبل

سرگودھا: منشیات فروشوں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکارشہید، 2زخمی
- 18 منٹ قبل

نائیجر:مسجد میں دہشت گردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق ،13 زخمی
- 23 منٹ قبل

پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں 188 فیصد تک اضافہ
- 12 گھنٹے قبل

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام،ملک بھر میں لوگ آج اعتکاف میں بیٹھیں گے
- 14 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کااہم اجلاس 8 اپریل کوطلب کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سیاسی استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا ہو گا، وزیر اعلی علی امین
- 11 گھنٹے قبل

خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج ملک بھرمیں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
- 5 منٹ قبل

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری،غزہ کا واحد کینسر اسپتال تباہ کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب کے دیہی علاقوں میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے جامع پروگرام کا آغاز
- 14 گھنٹے قبل