ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا، علی محمد خان
ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ، رہنما پی ٹی آئی


پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا، ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم پر جان لیوا حملہ کس نے کیا یہ کس کی سکیورٹی کی ناکامی ہے، ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے پہلا نکتہ عمران اور دیگر اسیران کی رہائی ہے - وہ شخص جو وزیراعظم تھا اچانک اس پر 150 کیسسز کیسے بن گئے، راولپنڈی سے ملک کو مضبوط ہونا تھا اسی شہر میں لیاقت علی خان اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملک میں کبھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے ،سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی کو وزیر آباد میں چار گولیاں ماری گئیں، سابق وزیراعظم کو آج اڈیالہ جیل میں قید رکھا ہوا ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسئلے ایسے حل نہیں ہونگے ،آزاد کشمیر میں کل جو ہوا وہ ہم دیکھنا نہیں چاھتے،ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ،آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں ،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی ایک انچ زمین کسی کو دینے سے انکار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس جرم کی پاداش میں بانی پی ٹی آئی جیل میں پڑے ہوئے ہیں ،میں اپنے کالے کوٹ پر فخر کرتا ہوں،ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھنا چاہتا ہوں مجھ سے کون معافی مانگے گا سیاسی جماعتیں مسائل کا حل نکالیں،پنڈی ضرور جائیں سری پائے کھانےجائیں ،گیٹ نمبر 4 سے پرہیز کریں۔

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 13 hours ago

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 17 hours ago

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 12 hours ago

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 16 hours ago

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 16 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 13 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 17 hours ago

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 15 hours ago

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 16 hours ago
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 14 hours ago

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 11 hours ago

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 17 hours ago