اسلام آباد : آج سے ملک بھر کے 124 اضلاع میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے 33 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی تاکہ انھیں وائرس سے بچایا جاسکے۔ تمام صوبوں کے محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔
اس سلسلے میں پنجاب کے 20 اضلاع میں 5 روزہ مہم 11 جون تک جاری رہے گی جس میں 33 ہزار ٹیمیں ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گی۔انسداد پولیو مہم اٹک، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد ،گجرانوالہ، جھنگ اور قصور میں جاری ہے جب کہ لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور سیالکوٹ بھی انسداد پولیو مہم میں شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بھی رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے مطابق پشاور اور ضلع خیبر میں 7 روزہ جبکہ دیگر اضلاع میں 5 روزہ مہم چلائی جا رہی ہے، مہم کے دوران مجموعی طور پر 62 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے، انسداد پولیو مہم کے لئے 30 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، پولیس ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے 40 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
2020 میں ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 84 ہوگئی ، خیبر پختونخوا میں 22 ، سندھ میں 22 ، بلوچستان میں 26 اور پنجاب میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ سال آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان (جی بی) اور اسلام آباد میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا ۔
حالیہ ماہ میں پولیو ویکسین کے خلاف پھیلائے جانے والے مسلسل پروپیگنڈے اور افواہوں کی وجہ سے پاکستان میں خصوصا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم 1988 میں شروع ہوئی تھی اور اب یہ بیماری دنیا سے خاتمے کے قریب ہے۔
بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس ابھی تک ختم نہیں ہوسکا ہے ۔اس سے قبل 25 اگست کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) افریقہ کو پولیو سے پاک قرار دے چکی ہے ۔

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 18 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 18 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 13 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 17 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
