جی این این سوشل

تفریح

ہانیہ عامر اورعاصم اظہر کی لفظی گولہ باری ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ویب ڈیسک : پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ان کے سابقہ دوست گلوکار عاصم اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ ، دونوں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہانیہ عامر اورعاصم اظہر کی لفظی  گولہ باری ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
ہانیہ عامر اورعاصم اظہر کی لفظی گولہ باری ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ     ہانیہ عامر اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد سے اب تک صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں جبکہ  عاصم اظہر کی معنی خیز میم والی ٹوئٹ نے ہانیہ کے مداحوں کو  غصہ  دلایا وہیں عاصم اظہر کے چاہنے والے بھی پیچھے نہیں  ،  ہانیہ اور عاصم سمیت ان کے مداح بھی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کررہے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکارعاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا  صارفین کی جانب سےانہیں  کافی تنقید کانشانہ بنایا گیا  ،  اس ویڈیو  میں  ہانیہ عاشر وجاہت  اور ان کے بھائی نائل کے ساتھ ہیں  ، اور وجاہت بیڈ پر کمبل اوڑھے موجود ہیں ۔ اس سارے منظر نامے کو  پیش کرنے کے لئے ویڈیو کے اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر  شئیر کیے گئے ۔ تاہم مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل آنے کے بعد ہانیہ نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی تھی ۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے اور مداحوں کی شدید تنقید کے بعد عاصم اظہر کا بھی رد عمل سامنے آیا ، گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر پر بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شکر ادا کیا۔

عاصم اظہر کےٹوئٹ پر اداکارہ  ہانیہ عامر کی جانب سے سخت الفاظ میں ردّعمل دیا گیا۔ہانیہ عامر  نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ یا تو سیلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا تلخ ماضی۔

یہ تنقید اور ردعمل اس وقت شدت اختیار کرگیا جب ہانیہ عامر نے انسٹاگرام  پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی دوست  کے ساتھ  کمرے میں اُداس بیٹھی ہیں جبکہ انکی دوست اُن کے چہرے پر مُسکراہٹ لانے کی کوشش کررہی ہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو کے عنوان  میں لکھا کہ ایک اور دن ایسی دُنیا میں زندہ ہوں جہاں دوہرے معیار کی بے گناہی پر طاقت ہے اور جہاں اختلاف رائے کے ساتھ رہنا کوئی بات نہیں ہے،جہاں اگر مرد عورت سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرے تو اس کی تعریف کی جاتی ہے لیکن اگر کوئی عورت ایسا کرتی ہے تو اس سے نفرت کی جاتی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

دوسری جانب   عاصم اظہر نے بھی ردعمل میں   ایک انسٹاگرام  اسٹوری بھی شئیر کردی ، اپنے پیغام میں عاصم اظہر نے لکھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اُن کے حامیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا، لوگوں نے ہر جگہ  مذاق   اڑایا، میں اتنے عرصے خاموشی سے سب برداشت کرتا رہا۔ اب بات یہاں تک آ پہنچی ہے کہ ایک پوسٹ سے سب کے جذبات مجروح ہوگئے ہیں، جو اصل میں کسی کے لیے تھے ہی نہیں، میں پچھلے ڈیڑھ سال سے بہت خوش ہوں، اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزار رہا ہوں اور اچھا میوزک بھی بنا رہا ہوں۔ گلوکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس پوسٹ کے شیئر کرنے کا مقصد کچھ لوگوں کو بتانا ضروری تھا کہ انسان کی سننے کی بھی حد ہوتی ہے، اگر آپ انسان ہیں تو میں بھی انسان ہی ہوں۔

اس پوسٹ کے بعد شوبز شخصیات کی بڑی تعداد جہاں  ہانیہ کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے اُن کے لیے مختلف پیغام جاری کررہی ہے وہیں  کچھ شخصیات  عاصم اظہر کی حمایت بھی کرتے نظر آرہے ہیں ۔

پاکستان

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

شہباز شریف کو سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ریاض کے رائل ایئر پورٹ ٹرمینل پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام ، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو رخصت کیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود ، امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح ، ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم،سعودی وزرا سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعلقات کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نان بائی ایسوسی ایشن کا نان اور روٹیوں کی نئی قیمتوں سے متعلق ہڑتال کا اعلان

مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کےلئے شٹر ڈاؤن کیا جائے گا، صدر نان بائی ایسوسی ایشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نان بائی ایسوسی ایشن کا نان اور روٹیوں کی نئی قیمتوں سے متعلق  ہڑتال کا اعلان

نان اور روٹیوں کی نئی قیمتوں سے متعلق نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے اخراجات پورے نہیں ہو رہے، حکومت کی جانب سے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تندور مالکان کے خلاف ناجائز پرچے درج کئے جا رہے ہیں، ناجائز جرمانے اور دکانیں بھی سیل کی جا رہی ہیں۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی سے لاہور سمیت صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کےلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقررہ نرخ پر نان کی فروخت میں تندور مالکان کو نقصان ہو رہا ہے، اس لئے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ شٹر ڈاؤن کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ15ویں اوآئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسحاق ڈار مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی،اسلامو فوبیا میں اضافے،دہشتگردی اور عالمی چیلنجوں بارے پاکستان کا موقف پیش کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ15ویں اوآئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کو گیمبیا کے شہر بانجول میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی ) کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار 2 اور 3 مئی کو او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کےا جلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ اجلاس مسلم امہ کے لیے ایسے مشکل وقت میں ہورہا ہے جب غزہ کے عوام مسلسل حالت جنگ میں ہیں۔یہ اسلامی ممالک کے سربراہان کے لئے ایک اہم موقع ہوگا جہاں وہ غزہ کی صورتحال پر غور کریں اور ایک مضبوط،اجتماعی اور متفقہ موقف اپنائیں۔

سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیر خارجہ غزہ میں حالیہ نسل کشی،بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بنیادی حق خودارادیت ،مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی،اسلامو فوبیا میں اضافے،دہشتگردی اور عالمی چیلنجوں بارے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم اجلاس میں شریک سربراہان اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll