پاکستان اور ترکیہ نے مختلف مواقع پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار


پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، ترکیہ اور پاکستان تجارت کی ساخت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ ہم منصب حاقان فدان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکیہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، ترکیہ کے وزیر خارجہ کے دورے پر دلی خوشی ہے، پاکستان اور ترکیہ دو ملک اور ایک قوم ہیں، پاکستان اورترکیہ کے درمیان دو طرفہ اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پاکستان کے وجود میں آنے سے پہلے سے قائم ہیں، پاکستان اورترکیہ کے درمیان دوطرفہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی ہے، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ نے مختلف مواقع پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔
بعد ازاں ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال سے ہمیں شدید دکھ ہوا، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، جب ہم نے حادثے کے بارے میں سنا تو ایرانی حکام سے رابطہ کیا۔
حاقان فدان کا کہنا تھا کہ میری وزیر خارجہ اور میرے بھائی اسحاق ڈار کے ساتھ بہت مثبت ملاقات ہوئی اور مجھے یہاں آنے پر انتہائی خوشی ہے، ہم نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، ہم نے واضح کیا کہ ہم ریجنل اور گلوبل معاملات میں پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے، ملاقات میں ہم نے اس حوالے سے بھی گفتگو کی، ہم نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی ہے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترکیہ اورپاکستان کی غزہ میں جنگی جرائم کے حوالے سے مشترکہ پوزیشن ہے، ہم تمام سفارتی مواصلات کو بروئے کار لاکر اس معاملے کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میرا یہ پہلا دورہ ہے، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان ہمارا قریبی دوست اور برادر ملک ہے، پاکستان کا علاقائی و عالمی سطح پر اہم کردار ہے، دوسری جانب پاکستان کا گلوبل سکیورٹی کے لحاظ سے بھی ایک اہم کردار ہے، ہماری نظر میں پاکستان کی اہمیت بہت مختلف ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم ایک دوسرے کو ہر موقع پر سپورٹ کرتے رہیں گے، پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پوپ فرانسس کی وفات کے بعد نیا پوپ کون ہو گا، انتخاب کیسے کیا جائے گا؟
- 5 گھنٹے قبل

لاہور میں رنگا رنگ اور خوب صورت فیشن شو کا انعقاد،ماڈلر کی بھرپور شرکت
- 5 گھنٹے قبل

غزہ کے حق میں پوسٹ کیوں کی؟ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی شدید تنقید کی زر میں
- 6 گھنٹے قبل
وفاق کا کینالز کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی اونچی چھلانگ، فی تولہ قیمت میں8 ہزار سے زائد کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

ایدھی کے بعد ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

’ابیر گلال‘ کا میوزک جاری ، دبئی میں منعقد تقریب میں فواد خان اور وانی کپور کا رقص
- 4 گھنٹے قبل

بارشوں کے ساتھ ہی ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھا دی
- 4 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل :کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

تھر پارکر : شدید گرمی اور پانی کی کمی سے 65 مور ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل10،پشاورزلمی کی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری
- ایک گھنٹہ قبل