Advertisement

ایپسٹین فائلز: برطانوی بادشاہ چارلس کے  بھائی شہزادہ اینڈریو گرفتار

قانون سے کوئی بالاتر نہیں، اصول بہت اہم ہیں ان کا اطلاق اس کیس میں بھی ہونا چاہیے، اطلاق ویسے ہی ہونا چاہیے جیسے کسی دوسرے کیس میں ہوتا ہے،کئیراسٹارمر

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 19th 2026, 5:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایپسٹین فائلز: برطانوی بادشاہ چارلس کے  بھائی شہزادہ اینڈریو گرفتار

لندن :برطانوی بادشاہ چارلس کے بھائی شہزادہ اینڈریو کو سرکاری عہدے میں بدعنوانی کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس مشرقی انگلینڈ میں واقع اینڈریو کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں 6 بغیر نشان والی پولیس کی گاڑیاں دیکھی گئیں، آج صبح سینڈرنگھم سٹیٹ میں واقع رہائش گاہ پر 8 سادہ لباس اہلکار بھی پہنچے تھے۔

برطانوی میڈیا کامزید کہنا ہے کہ پولیس نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ الزامات کا جائزہ لے رہی ہے، رپورٹس کے مطابق اینڈریو پر جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ سرکاری دستاویزات فراہم کرنے سے متعلق الزامات کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔

اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، اصول بہت اہم ہیں ان کا اطلاق اس کیس میں بھی ہونا چاہیے، اطلاق ویسے ہی ہونا چاہیے جیسے کسی دوسرے کیس میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے بنیادی اصول ہیں کہ قانون سب  کے لیے برابر ہے اور کوئی بھی اس سے بالاتر نہیں، ارکان پارلیمنٹ اینڈریو کے معاملے پر بحث کرنا چاہیں تو ہم راستے میں کھڑے نہیں ہوں گے۔

تاہم دوسری جانب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے، تاہم انہوں نے ایپسٹین سے دوستی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ 

ایپسٹین فائلز کی حالیہ کھیپ سامنے آنے کے بعد اینڈریو نے تبصرے کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 9 minutes ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 17 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
Advertisement