پاکستان
پی آئی اے کا طلباء کے لئے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان
کرایوں میں بیس فیصد کمی کے ساتھ ساتھ ساٹھ کلو گرام تک کا سامان لے جانے کی بھی اجازت دے دی گئی
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزنے چین سے پاکستان آنے والےطلباء کے لئے کرایوں میں بیس فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فضائی سفر کے کرایوں میں بیس فیصد کمی کے ساتھ ساتھ ساٹھ کلو گرام تک کا سامان لے جانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کی اس آفر سے نہ صرف چین سے پاکستان بلکہ پاکستان سے چین جانے والے طالب علم بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی فضائی کرائیوں میں کمی کی یہ حالیہ آفر چین کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی طلبا ء کے لیے بلاشبہ کافی سود مند ہے۔
پاکستان
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔
واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔
کھیل
جنوبی افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر
سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا
جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلے میچ ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلےبلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگزمیں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 42 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے مارکو جانسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ کوٹیز اور رباڈا نے بالترتیب 2 اور 1 ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک جنوبی افریقہ نے بنا کسی وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔
کھیل
بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستان کی طرف سے نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے نیپال کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا سکی ،101 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 6.3 اوورز میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور مین آف دا میچ کے حقدار قرار پائے۔
اس سے قبل کھیلے گئے ایک دوسرے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو 53 رنز سے ہرا دیا ، 218 رنز کے تعاقب میں افریقی ٹیم 9 وکٹ پر 164 رنز بنا سکی۔
جبکہ ایک اور میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 12 اوورز میں پورا کر دیا۔
اس کے ساتھ ہی لاہور میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، 28 نومبر کو ایونٹ میں آرام کا دن ہے ،ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
کھیل 3 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی