ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد عدت نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ 29 مئی کو سنائی گی


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو 29 مئی کو سنایا جائے گا۔
سزا کے خلاف اپیلوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ میں اپنے دلائل کے لیے 10 سے 15 منٹ لوں گا۔
جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ ایک بجے تک رضوان عباسی عدالت کے سامنے ہر حال میں اپنے دلائل دیں، ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل لازمی دیں۔
عدالت نے آج عدت نکاح میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا۔
بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک بجے تک کا وقفہ کردیا۔
سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی وکلا عثمان گِل، شعیب شاہین، ظہیر عباس، نیاز اللہ نیازی جبکہ پراسیکیوٹر عدنان علی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
عثمان ریاض گل کا کہنا تھا کہ عدالت کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ شکایت بہت دیر سے دائر ہوئی، پہلے مرحلے میں ایک انجان شخص نے شکایت دائر کی تھی، دوسرے مرحلے میں ایک ہی سبجیکٹ کے ساتھ شکایت دائر کی گئی۔
عثمان ریاض گل نےمؤقف اپنایا کہ عدالت نے دونوں شکایات میں شواہد کو دیکھنا ہیں، پانچ سال 11 ماہ شکایت درج نہیں کروائی، اتنا وقت کیا کرتے رہے؟ یہ کیس صرف اور صرف سیاسی طور پر نشانہ بنانے کے لیے دائر ہوا ہے۔
وکیل عثمان گل کا کہنا تھا کہ پہلی شکایت کا شکایت کنندہ محمد حنیف ایک اجنبی شخص تھا، دوسری خاور مانیکا نے دائر کی، دونوں شکایات میں عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف الزامات ایک ہی تھے۔ شکایت کے ذریعے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی عزت کو نقصان پہنچانا تھا، دوران ٹرائل نکاح خواں مفتی سعید سے سول عدالت نے چند سوالات کیے۔
وکیل عثمان گل نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔
پراسیکیوٹر عدنان علی نے جواب الجواب کا آغاز کردیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عدت میں شادی کرنا جائز ہے یا نہیں، سزا ہو سکتی یا نہیں، اسی کا کیس ہے، عدت مکمل ہونا ضروری ہے کیونکہ شادی کا انحصار عدت پر ہے۔
عدنان علی نے مؤقف اپنایا کہ نکاح ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، دوران عدت نکاح کرنے پر سزا ہے، پراسیکیوٹر عدنان علی کے جملے پر پی ٹی آئی خواتین کارکنان کے کمرہ عدالت میں شیم شیم کے نعرے لگائے۔
پراسیکیوٹر عدنان علی کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا، انہوں نے سزا کو برقرار رکھنے کی استدعا کردی اور اس کے ساتھ ہی جواب الجواب مکمل ہو گئے۔
بعد ازاں عدالت نے عدت کے دوران نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 29 مئی کو سنایا جائے گا۔
خسرہ کے کیسز میں مزید اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

گرین لائن بی آرٹی میں ہزاروں مسافر سفر کریں گے ، شرجیل میمن
- 10 گھنٹے قبل

15 مارچ ’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ پاکستان میں انتہائی عقیدت، جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
- 12 گھنٹے قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
- 10 گھنٹے قبل

معروف گلوکارہ نصیبو لال اور خاوند کے درمیان صلح ہو گئی ، ایف آئی آر واپس لے لی گئی
- 10 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں کارروائیاں ، 2 جوان شہید ، 9 دہشت گرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

پشاور : دھماکہ میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ، چار افراد زخمی
- 13 گھنٹے قبل
ٹی ٹی پی، بعض سیاسی قوتیں ریاستی اداروں کو کمزور کرنےمیں مصروف عمل
- 2 گھنٹے قبل

حکومت معاشرے کے غریب طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزیر اطلاعات
- 9 گھنٹے قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

وزیرخزانہ کا یورپی یونین کوپاکستان میں کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل