Advertisement
پاکستان

وزیر اطلاعات اپنے کرتوتوں کا جائزہ لیں، ریلوے کا پیسہ کہاں جاتا ہے؟ خواجہ سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیر کو پیش آئے ٹرینوں کے حادثے پر وفاقی وزیر اطلاعات کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کرتوتوں کا جائزہ لیں اور ریلوے کا پیسہ کہاں جاتا ہے، اب رسیدیں آپ کو نکالنی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 8th 2021, 11:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور حکومتی عہدیداروں کی تنقید پر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نے جب ریلوے چھوڑا تھا وہ کما کر دینے والا ادارہ تھا اور اب ان کی حکومت میں کتنی کمائی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ اب کورونا کے پیچھے نہیں چھپنا، کرپش کرپشن کا شور مچا کر نہیں چھپنا کیونکہ میں ثبوت کے ساتھ بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آخری ترقیاتی بجٹ 40 ارب روپے تھا جبکہ ان کا 17 یا 18 ارب بجٹ ہے اور انہوں نے بجٹ میں 65 فیصد کٹ لگایا، مینٹینینس کے کئی ہیڈ ہیں اور ہر ایک پر بے پناہ کٹ لگایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مینٹیننس کے لیے پیسہ نہیں ہے تو مینٹیننس کیسے ہوگی، جہاں آج حادثہ ہوا ہے، یہ ٹنڈو آدم روہڑی اور خان پور سیکشن کہلاتی ہے، 456 کلومیٹر اس کی اسٹرینتھ ہے اور اس کے سب سیکشن روہڑی خان پور پر حادثہ ہوا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ کون کہتا ہے کہ انگریز کے دور کا بنا ہوا ہے، جو جھوٹا وزیرداخلہ بنا ہوا ہے آج کل، کوئی اس کو بتائے کہ یہ ٹریک 1978 یا 1979 میں شروع ہوا تھا اور 1985 تک تقریباً مکمل ہوا تھا جو 30، 35 سال پرانا ہوگا۔

جائے حادثے کے ٹریک کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے سلیپرز کنکریٹ کے بنے ہوئے ہیں جو جدید ہیں اور اس کے فاسٹننگ امپورٹڈ ہے۔

سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ حادثہ اس لیے ہوتا ہے کہ مینٹیننس نہیں ہوتی، ابھی ریلوے کا شعبہ ایف جی آئی آر حقائق سامنے لائے گا جس میں کچھ دن لگیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک تو یہ ہے مینٹیننس کے لیے پیسے نہیں ہیں، لوکوموٹیو رل رہے ہیں اور کچھ کو آپ نے لاک کردیا ہے، چینی لوکوموٹیو کو بلور صاحب نے منگوایا تھا اور 15 فیصد ڈاؤن پیمنٹ بھی ان کے دور میں ہوئی تھی، ہم نے وصول کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مینٹیننس کا ایک شیڈول بنایا تھا، ہر لوکوموٹیو کا ایک شیڈول ہے، چینی لوکوموٹیو کی مینٹیننس ہوگی، ہم نے فیصل آباد میں امریکی لوکوموٹیو لیا تھا جو بہترین مشین ہے جس کو ہم پاکستان لے آئے لیکن یہ جھوٹا شخص اس پر بے بنیاد الزامات لگاتا رہا لیکن دنیا میں ایسی کوئی مشین نہیں ہے جو مینٹیننس کے بغیر زندہ رہ سکتی ہے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب آپ سے ٹریک اور نہ ہی رولنگ اسٹاک چل رہا ہے تو میرا قصور ہے، ہم نے ساتھ میں بزنس پلان دیا تھا اس کو بھی تبادہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی بنیادی وجہ ٹریک کی مینٹیننس نہ ہونا ہے، دوسری بات رولنگ اسٹاک کی مینٹیننس نہیں ہوتی، ہر کوچ مینٹیننس مانگتی ہے لیکن اس کام پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ریلوے کی ساری قانونی لڑائی ہم نے لڑی، الزامات لگائے گئے، رائل پام کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا تو یہ ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا رہے تھے لیکن ڈیڑھ دو سال ہوگئے ابھی تک رائل پام کی ٹینڈرنگ نہیں ہوئی اور اس ایک جگہ سے کروڑوں کا نقصان کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 11 نئے ریلوے اسٹیشنز بنائے تھے، ہر جگہ کمرشل ایریا ہے لیکن تین سال میں ایک دکان لیز نہیں کی گئی، اس مد میں ریلوے کو کروڑوں روپے کا چونا لگ رہا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیر اطلاعات صاحب اپنے کرتوتوں کا جائزہ لیں، ریلوے کو آپ لوگوں نے تباہ کردیا ہے، ہمارے دور میں لوگوں کے واجبات وقت پر ادا ہوتے تھے لیکن اب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیسے کہاں جاتے ہیں، جو پیسے ملتے ہیں وہ کہاں ہیں؟ جواب دیں، اب رسیدیں آپ نے نکالنی ہیں، لوگوں پر نہ ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے قومی ادارہ ہے اس پر تو سیاست نہ کی جائے۔

سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے 70 لوگ شہید ہوئے اور جھوٹ بولا گیا کہ سلینڈر سے آگ لگی حالانکہ تین کوچز الگ الگ ہیں لیکن کیا ممکن ہے کہ ایک کوچ کو آگ لگے تو دیگر کو بھی وہی پکڑے، یہ شارٹ سرکٹ تھا جو بعد میں تفتیش سے ثابت ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ 70 بے گناہ پاک باز انسانوں کی لاشوں پر یہ جھوٹ بول رہے تھے تو آپ پر کون یقین کرے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ تو استعفیٰ مانگا کرتے تھے، لودھراں حادثے پر عمران خان وہاں پہنچ گئے تھے کہ استعفیٰ دے دو اور اپنی دفعہ استعفیٰ لینا یاد نہیں رہتا، اپنی دفعہ آنکھیں، کان اور منہ بھی بند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے لیے جہانگیر ترین کی تفتیش کرنی ہو تو علی ظفر سے کریں اور ہماری باری آئی تو قومی احتساب بیورو (نیب) کے پاس جائیں گے، اور لاڈلہ کس کو کہتے ہیں؟ یہ ہیں دو پاکستان، آپ نے بنائے ہیں جن کا احتساب بھی دو نمبر ہے، جن کی کارکردگی صفر ہے اور جن کا ہدف صرف حزب مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ذمہ دار اپوزیشن ہیں، ہم پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرتے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ادارے کامیاب ہوں، ریلوے بھی کامیاب ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ جہاں یہ حادثہ ہوا ہے وہ مکمل ہوچکا ہوتا، لاہور-ملتان مکمل ہوجاتا اور پنڈی-لاہور کے درمیان پوٹھوہار میں نیا ٹریک تعمیر ہوچکا ہوتا اور اگلا منصوبہ الیکٹرونک سگنلنگ کا تھا لیکن وہ ٹیم ہی توڑ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ بنایا تھا یہ جو ای ٹکٹنگ ہے، ای ٹکٹنگ کو تباہ کرکے رکھ دیا اور پنڈی سے اپنی مرضی کے لوگ بھرتی کرلیے اور ان پروفیشنل لڑکوں کو نکال دیا جن کو میں جانتا بھی نہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کو اس جگہ لے جایا گیا جہاں خدانخواستہ بندش کی طرف جائے گا کیونکہ ریلوے اپنا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہی۔

خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ اس حادثے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے اور تبلیغی جماعت کے لوگ شہید ہوئے تھے، اس کی بھی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے تاکہ حقیقت کا پتہ چلے۔

سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر حکومت میں ہمت ہے تو اس کی اور پچھلے حادثے کی انکوائری کرائے، دودھ کا دودھ سامنے آجائے گا۔

Advertisement
تھائی لینڈ: نجی وائلڈ لائف پارک میں وائرس کی وجہ سے 72 چیتے ہلاک،ماہرین شدید تشویش کا شکار

تھائی لینڈ: نجی وائلڈ لائف پارک میں وائرس کی وجہ سے 72 چیتے ہلاک،ماہرین شدید تشویش کا شکار

  • 7 hours ago
پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، اہلخانہ کی بانی سے ملاقات کا مطالبہ

پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، اہلخانہ کی بانی سے ملاقات کا مطالبہ

  • 5 hours ago
دہشتگرد سلیم بلوچ کی ہلاکت، لاپتہ افراد کے بیانیے کے پیچھے چھپی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی بے نقاب

دہشتگرد سلیم بلوچ کی ہلاکت، لاپتہ افراد کے بیانیے کے پیچھے چھپی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی بے نقاب

  • 6 hours ago
ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 4 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 4 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

  • an hour ago
فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر سید نور نے اپنی 75 ویں  سالگرہ کا کیک اپنی فیملی کے ساتھ کاٹا

فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر سید نور نے اپنی 75 ویں  سالگرہ کا کیک اپنی فیملی کے ساتھ کاٹا

  • 7 hours ago
عافیہ صدیقی کیس: عدالت نے وزیر اعظم اور کابینہ کیخلاف توہین عدالت کارروائی ختم کر دی

عافیہ صدیقی کیس: عدالت نے وزیر اعظم اور کابینہ کیخلاف توہین عدالت کارروائی ختم کر دی

  • an hour ago
پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

  • 16 minutes ago
کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی سونامزیدہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی سونامزیدہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

  • 7 hours ago
طالبان حکومت نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی

طالبان حکومت نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی

  • 7 hours ago
مریم نواز نے صوبے میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کی منظوری دے دی

مریم نواز نے صوبے میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کی منظوری دے دی

  • 3 hours ago
کرک میں ایف سی قلعے پرڈرون حملے میں 5 اہلکار زخمی، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

کرک میں ایف سی قلعے پرڈرون حملے میں 5 اہلکار زخمی، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

  • 3 hours ago
 پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلا دیشی وزیرِ خارجہ سے ملاقات،تعلیم،تجارت،اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

 پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلا دیشی وزیرِ خارجہ سے ملاقات،تعلیم،تجارت،اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

  • 6 hours ago
Advertisement