Advertisement

وزٹ ویزا کے حامل افراد کی مکہ میں داخلے پر پابندی

مکہ میں موجود وزٹ ویزے کے حامل افراد فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں، سعودی وزارت داخلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 24th 2024, 2:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزٹ ویزا کے حامل افراد کی مکہ میں داخلے پر پابندی

وزٹ ویزا رکھنے والے سعودی عرب کے مسافروں کو حج سیزن کے دوران مقدس شہر مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی حکام کے مطابق پابندی 23 مئی سے 21 جون تک نافذ رہے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران مکہ مکرمہ کا سفر نہ کریں۔

وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کرنے کا ارادہ رکھنے والے کسی بھی شخص کو اجازت نامہ ساتھ لانا لازمی ہے کیونکہ وزٹ ویزے پر حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی حکام نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا اور بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement