عمران خان سیاسی انداز اپنائیں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت پر رضامند ہوں، رانا ثناءاللہ
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ان کی سیاسی جماعت پی ایم ایل (این) کا واضح موقف ہے کہ سیاسی مذاکرات ہی واحد راستہ ہے


وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ اگر ہم ایک بہتر اور جمہوری پاکستان چاہتے ہیں تو ہمیں تعطل کو ختم کرنا ہوگا،سیاسی بات چیت ہی جمہوری معاشرے میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ہفتہ کوایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ تعطل کسی کے لیے بھی فائدہ مند نہیں، خاص طور پر جب ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ان کی سیاسی جماعت پی ایم ایل (این) کا واضح موقف ہے کہ سیاسی مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی انداز اپنائیں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت پر رضامند ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر سیاسی اور غیر آئینی انداز کے ساتھ عمران خان خود کو، اپنی پارٹی کو اور ملک کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ زور دیا کہ سیاسی بات چیت ہی جمہوری معاشرے میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ( ن )سمجھتی ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم کا ماحول قومی مفاد میں نہیں ہے۔ اداروں کے درمیان اچھے کام کرنے والے تعلقات بہترین قومی مفاد میں ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 2 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 2 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 41 منٹ قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- ایک گھنٹہ قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 2 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 33 منٹ قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل