جی این این سوشل

پاکستان

گھوٹکی ، ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی

گھوٹکی : سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی 62ہوگئی۔ 47 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گھوٹکی  ، ٹرین حادثے میں  جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی
گھوٹکی ، ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی

تفصیلات کے مطابق ٹرین حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےافرادکی تعداد 62 ہوگئی ہے ،  ڈپٹی کمشنرعثمان عبداللہ نےمزید4لاشیں نکالےجانےکی تصدیق کردی۔جبکہ   100 سے زائدافراد زخمی ہیں ۔ حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، واقعے میں زخمی ہونے والے بیشتر افراد رحیم یار ہسپتال میں زیر علاج ہیں،حادثے میں زخمی ہونے والے دس مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی  ہے ۔ ٹرین حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریسکیو آپریشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اب ٹریک کو فٹ کیا جارہا ہے  ۔ جیسے ہی ٹریک کا کام مکمل ہو جائے گا تو ٹرینوں کی روانگی شروع ہو جائے گی  ۔پاکستان ریلوے اپنے مسافروں سے معذرت خواہ ہے کہ انہیں حادثے کے باعث پریشانی اٹھانا پڑی  . وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی،  چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی اور سی ای او ریلوے نثار احمد میمن ساری رات رییلیف آپریشن کی نگرانی کر تے رہے ، ریلوے انتظامیہ اور تمام افسران بھی اس ریلیف آپریشن کی تکمیل تک ڈیوٹی پر موجود رہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی حتمی تعداد اکٹھی کر کے جاری کی جائےگی۔

 ریلوے ٹرین حادثہ سانحہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل دلبر حسین کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں146دس آر میں ادا کر دی گئی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں  لودھراں کے دو سگے بھائی، والدہ اور کزن بھی شامل ہیں، جن کی نماز جنازہ میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔علاوہ ازیں حادثے میں جاں بحق دو کمسنوں مومن اور ہادی کی بھی شناخت ہوگئی، دونوں بچے ماں کے ساتھ کراچی سے فیصل آباد جارہے تھے۔ اسی طرح لودھراں سے تعلق رکھنے والے شہباز، اس کی بیوی اور دو بچوں کی لاشوں کو بھی پہچان لیا گیا۔

گزشتہ صبح سکھر ڈویژن میں ریتی ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر کر ڈاؤن ٹریک پر جا گریں اور مخالفت سمت راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس دو منٹ بعد ہی ان سے ٹکرا گئی تھیں ۔ سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔ ٹرینوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کیلئے چھوٹی مشینری کے ذریعے بوگیوں کو کاٹا گیا۔فوج اور رینجرز کے دستے بھی جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہے۔ فوری امداد کے لیے ملتان سے ہیلی کاپٹر بھیجے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، آرمی اور رینجرز کے دستے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پنوں عاقل سے پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جائے حادثہ پر پہنچا ہے ۔ ریسکیو کے لئے آرمی انجینئرز کے وسائل بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

زخمی ہونے والے مسافروں کو ڈی ایچ کیو میرپور ماتھیلو، پنوں عاقل، روہڑی، سکھر، رحیم یار خان کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کر لیا گیا ہے جبکہ معمولی زخمی ہونے والے مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع نے تصدیق کی کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ریلوے کے 4 ملازمین بھی شامل ہیں جن میں 2 پولیس اہلکار ہیں۔

اس حوالے سے وزارت ریلوے نے کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سنٹر قائم کیے گئے ہیں ، شہری حادثے کی معلومات کے لیے 041.9200488 اور 03334805996 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق  شہری راولپنڈی ہیلپ سنٹر سے رابطے کیلئے 051.9270834 پر کال کر سکتے ہیں، کراچی ہیلپ سنٹر سے رابطے کیلئے 03312706334 اور 03003754200 پر رابطہ کریں ، سکھر سنٹر سے رابطے کیلئے 0719310087 سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

دریں اثناء وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مسافر ٹرینوں کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزارتِ ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات چوبیس گھنٹے کے اندر مکمل کی جائیں گی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کیونکہ حادثے کی وجوہات کا مکمل طور پر جائزہ لیا جانا چاہئے۔

 صدر عارف علوی نے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ 

دنیا

حماس کی تجاویز مسترد، اسرائیل کا رفاہ پر حملہ

اسرائیل کی ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں 5 بچے شہید ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حماس کی تجاویز مسترد، اسرائیل کا رفاہ پر حملہ

حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظوری کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملہ کر دیا، ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں 5 بچے شہید ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے غزہ جنگ بندی کی تجاویز منظور کر کے ثالثوں کو جنگ بندی کی منظوری سے آگاہ کر دیا، حماس نے مصری اور قطری ثالث کاروں کو جنگ بندی کی تجویز کے ساتھ اپنے معاہدے سے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی منظور کردہ تجاویز اسرائیل کے مطالبات سے دور ہے لیکن اسرائیلی حکومت مذاکرات کیلئے ایک وفد بھیجے گی ساتھ ہی جنگی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے رفاہ پر کارروائی جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ وہ فریم ورک نہیں ہے جسے ہم نے منظور کیا تھا، حماس نے جن تجاویز سے اتفاق کیا ان کے کچھ ایسے ’دور رس‘ نتائج ہوں گے جنہیں اسرائیل قبول نہیں کر سکتا۔

عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی رفاہ میں اسرائیلی حملے شروع ہو گئے ہیں، صیہونی فوج شہر کے مشرق میں اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، رفاہ میں بڑے پیمانے پر توپ خانے سے فائرنگ کی جا رہی ہے جبکہ ٹینکوں کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے کارروائی سے قبل فلسطینی علاقے میں مشرقی رفاہ کے باشندوں کو’’توسیع شدہ انسانی علاقے‘‘ کی طرف زبردستی بھیجنا شروع کر دیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی رفاہ سے تقریباً ایک لاکھ افراد کو نکال رہے ہیں، شہریوں کی منتقلی کیلئے پوسٹرز، ایس ایم ایس پیغامات، فون کالز اور عربی میں میڈیا کی نشریات کے ذریعہ پیغامات پہنچائے گئے۔

ادھر سعودی عرب نے اسرائیل کو رفاہ پر حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی خونی منظم مہم پہلے ہی فلسطینیوں کو دربدر کر چکی، اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکے، عالمی برادری نسل کشی آپریشن رکوانے کیلئے مداخلت کرے۔

حماس نے اسرائیل کی طرف سے رفاہ پر حملے کی علامات میں تیزی آنے کے ساتھ ہی اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج یاد رکھے کہ رفح اس کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا بلکہ اسرائیلی فوج کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی، اسرائیلی حملے کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، جنگ کا پھیلاؤ بہت خطرناک ثابت ہو گا۔

خیال رہے رفاہ غزہ کا انتہائی جنوب میں واقع شہر ہے جو مصری سرحد پر واقع ہے، اس شہر میں مصر اور غزہ کے درمیان آمد و رفت اور نقل و حمل کیلئے اہم ترین راہداری بھی ہے، رفاہ میں غزہ سے بے گھر ہو کر آنے والے لاکھوں فلسطینی بھی پناہ لیے ہوئے ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر نقل مکانی کیلئے مجبور کرنا شروع کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں ، ہماری جلسے کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے ، اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں ، ہماری  جلسے کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے ، اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی۔ 

میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصرنے کہا کہ موجودہ حکومت کے جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں،اس جمہوریت کو جتنا نقصان اس الیکشن کمشنر نے پہنچایا کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جلسے جلوس کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم درخواست دے کر ہر شہر میں ہر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

اگر ہمیں احتجاج نہ کرنے دیا تو پارلیمنٹ کے ذریعے روکیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں، ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر  ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اٹلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان  دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

انہوں نے  اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے گفتگو کی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے بشکریہ ملاقات کی ، سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط اپنے کثیر جہتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو ہمیشہ خیر سگالی اور اعتماد کے ساتھ نمایاں رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے کئی اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی یکساں خیالات کا اظہار کیا۔

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی۔

انہوں نے وزیراعظم میلونی کی اندرون و بیرون ملک ان پالیسیوں کو سراہا جنہوں نے اٹلی کو یورپی یونین کا ایک اہم رکن بنا دیا۔


پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری، قانونی نقل مکانی کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔

سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll