جلد اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنائیں گے، محسن نقوی کا اجلاس سے خطاب


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے 5 سروسز کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اقدامات کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنا ہے، جلد اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔
وزیر داخلہ نے سی ڈی اے کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسزکے اجراء ،کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی،سی بی ڈی اسلام آباد اورکیپٹل واسا کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ٹاسک دے دیا۔
وفاقی وزیر نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران ایمبولینس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات کی اور جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کی تلقین کی۔
سی ڈی اے ایمرجنسی سروس کے ڈاکٹر عبد الرحمان نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور واٹر ریسکیو سروس کو کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت یکجا کیا جائے گا۔شہری کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں 1122 پر کال کر کے ایمرجنسی سروسز حاصل کر سکیں گے۔
بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ یونیفائیڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔گاڑیوں کی جی پی ایس کے ذریعے لائیو ٹریکنگ کی جائے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عملے کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے شہر میں ایمرجنسی سروسز 1122 کے نئے سٹیشن قائم کرنے اور منظور شدہ خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیوں کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور ایمرجنسی سروسز سے ڈاکٹر عبد الرحمان اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل



