Advertisement

اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

اسپین کے باضابطہ طور پر اعلان کے بعد فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہو گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 28th 2024, 4:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا۔ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیزنے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

اسپین کے وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امن فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے اور فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر جیسے مظالم کئے گئے ہیں تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ نہ اسرائیل کے خلاف ہے اور نہ ہی یہ حماس کی حمایت میں ہے بلکہ یہ امن کے حق میں ہے۔

اسپین کے باضابطہ طور پر اعلان کے بعد فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے اعلان کیا تھا  کہ وہ 28 مئی سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔ اسپین کی جانب سے آج فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کر لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement