Advertisement
پاکستان

یوم تسخیر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ذکر کے بغیر ادھورا

28 مئی 1998 کو پاکستان نے انڈیا کے مقابلے ایٹمی دھماکے کئے یہ یقینا ایک قاابل فخر دن ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر May 28th 2024, 3:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوم تسخیر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ذکر کے بغیر ادھورا

28مئی یوم تسخیر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ذکر کے بغیر ادھورا ہے۔

28 مئی 1998 کو پاکستان نے انڈیا کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کئے یہ یقینا ایک قاابل فخر دن ہے۔ یہ ایک قومی دن ہے۔ نواز شریف اس وقت وزیر اعظم تھے اور ان سے ان کے حصے کا کریڈٹ چھینا نہیں جا سکتا، لیکن کیا دوسروں سے ان کے حصے کا کریڈٹ چھینا جا سکتا ہے، بھٹو سے، ضیا الحق سے، ڈاکٹر اے کیو خان اور ان کے رفقا سے؟ کئی ہیرو تو وہ ہوں گے جو گم نام ہوں گے اور کیا عجب کہ حقیقی ہیرو وہی ہوں۔

عبدالقدیر خان 27 اپریل 1936 کو متحدہ ہندوستان کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے تھے اور برصغیر کی تقسیم کے بعد 1947 میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان ہجرت کی تھی۔کراچی میں ابتدائی تعلیمی مراحل کی تکمیل کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے وہ یورپ گئے اور 15 برس قیام کے دوران انہوں نے مغربی برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوین سے تعلیم حاصل کی۔

1974 میں پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر رابطوں کے بعد 1976 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان واپس پاکستان آئے اور 31 مئی 1976 کو انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز کی بنیاد رکھی۔

اس ادارے کا نام یکم مئی 1981 کو جنرل ضیاء الحق نے تبدیل کرکے ان کے نام پر " ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز" رکھ دیا تھا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے ایک کتابچے میں خود لکھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا اور بعد میں آنے والے حکمرانوں نے اسے پروان چڑھایا۔ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ وہ ایک طویل عرصے تک اس پروگرام کے سربراہ رہے۔

ڈاکٹر اے کیو خان کے انسٹی ٹیوٹ نے ان کی سربراہی میں نا صرف ایٹم بم بنایا بلکہ پاکستان کیلئے ایک ہزار کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مار کرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ محسن پاکستان نے ہالینڈ میں رہائش کے دوران ہنی خان نامی خاتون سے شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں جو شادی شدہ ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 13 طلائی تمغوں سے نوازا گیا جب کہ آپ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈز بھی دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عبدالقدیر نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی تحریر کیے۔ 1996 میں جامعہ کراچی نے عبدالقدیر کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی سند عطا کی جبکہ 14 اگست 1996 میں صدر فاروق لغاری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز دیا اور پھر 1989 میں انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سیچٹ sachet نامی ایک این جی او بھی بنائی جو تعلیمی اور دیگر فلاحی کاموں میں سرگرم ہے

Advertisement
ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی  کارکنان سمیت گرفتار

ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کارکنان سمیت گرفتار

  • 2 hours ago
پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت ایک دفعہ پھر مسترد کردی

پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت ایک دفعہ پھر مسترد کردی

  • 39 minutes ago
بشری بی بی کا حالیہ احتجاج کے 20 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار

بشری بی بی کا حالیہ احتجاج کے 20 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار

  • 2 hours ago
حیدر آباد میں مقدمے کے تنازع پر 3 روز سے جاری وکلاء کا دھرنا ختم

حیدر آباد میں مقدمے کے تنازع پر 3 روز سے جاری وکلاء کا دھرنا ختم

  • 3 hours ago
سہ ملکی سیریز ، نیوزی لینڈکا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز ، نیوزی لینڈکا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • 40 minutes ago
سندھ میں سیاحت کے فروغ کے لیے تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کا آغاز

سندھ میں سیاحت کے فروغ کے لیے تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کا آغاز

  • an hour ago
پاکستان جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب

پاکستان جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب

  • 2 hours ago
کراچی میں ڈمپر حادثے نے مزید تین افراد کی جان لے لی

کراچی میں ڈمپر حادثے نے مزید تین افراد کی جان لے لی

  • an hour ago
پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت کو  ایک بار پھر مسترد کردیا

پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت کو ایک بار پھر مسترد کردیا

  • 18 minutes ago
 اروند کیجریوال کو بڑادھچکا، دہلی انتخابات میں  بی جےپی نے 27 سال بعد میدان مار لیا

 اروند کیجریوال کو بڑادھچکا، دہلی انتخابات میں بی جےپی نے 27 سال بعد میدان مار لیا

  • an hour ago
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے   ملاقات نہ کرانے پر جیل  سپرنٹنڈنٹ  کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  • 5 minutes ago
پشاور سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیما گل کی لاش برآمد 

پشاور سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیما گل کی لاش برآمد 

  • 2 hours ago
Advertisement