Advertisement
پاکستان

نواز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

نواز شریف کے مقابلے میں کسی نے بھی پارٹی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 28 2024، 8:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نواز شریف  ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے  بلامقابلہ صدر منتخب

نواز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مقابلے میں کسی نے بھی پارٹی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نئے پارٹی صدر کے باضابطہ نام کا اعلان پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس کچھ دیر میں مقامی ہوٹل میں ہو گا۔جنرل کونسل کے اراکین شو آف ہینڈ کے ذریعے نواز شریف کی بطور صدر نامزدگی کی توثیق کرینگے۔

ذرائع کے مطابق جنرل کونسل اجلاس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 28 جولائی 2017 کو نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزارت عظمیٰ سمیت پارٹی صدر سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Advertisement
Advertisement