سکیورٹی خدشات،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا
ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی کی بحالی کے لیے جلد از جلد طریقہ کار طے کرنا نہایت ضروری ہے،سربراہ رافیل گروسی


عالمی جوہری ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج بحفاظت ایران سے روانہ ہو کر ویانا میں آئی اے ای اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔
آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے جلد از جلد طریقہ کار طے کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ اعتماد کی فضا برقرار رکھی جا سکے اور عالمی جوہری معاہدے کے تحت شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا قانون نافذ کر دیا تھا، جس کے بعد ایران میں ایجنسی کی سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں۔
اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے تناظر میں آئی اے ای اے کے رویے کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا بل منظور کیا تھا، جس کی ایرانی سپریم کونسل نے بھی باقاعدہ توثیق کر دی تھی۔
حالیہ اقدامات کے بعد ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں، جبکہ عالمی برادری اس پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقے زیرآب، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- 7 گھنٹے قبل

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 8 گھنٹے قبل

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 8 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم مستقبل کے لیے ضروری ہے، سب کو آگے بڑھنا ہوگا: علی امین گنڈاپور
- 4 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کے خلاف بیٹنگ جاری، 51 رنز پر ایک وکٹ نقصان
- 5 گھنٹے قبل
بھارتی فوج کے سابق جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا انکشاف، ویڈیو منظرِ عام پر
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور
- 5 گھنٹے قبل

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- 6 گھنٹے قبل