انس سعید: پنجاب حکومت نے کم ترین عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کو پنجاب یوتھ کا ایمبیسڈر مقرر کر دیا ۔

دنیا کی بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے کم عمر ترین پہلے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔نشتر سپورٹس کمپلیکس ای لائبریری میں ہونے والی تقریب میں شہروز کاشف کو پنجاب یوتھ کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا اور ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا گیا ۔
اس موقع پر شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ 12سال کی عمر میں کوہ پیمائی شروع کی بہت سی مشکلات کا سامنا کیا مگر ہمت نہیں ہاری،13سال کی عمر میں شمشال چوٹی سرکی اور 17سال کی عمر میں براڈ پیک سر کی اور حال ہی میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کی ہے پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ۔اب دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی مناسلو دو ماہ بعد سر کرنے جارہا ہوں، قوم کو دو ماہ بعد ایک اور خوشخبری دوں گا۔دنیا کی تمام چودہ بلند چوٹیاں سر کرکے ورلڈ ریکارڈ بھی بنا چاہتا ہوں ۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ شہروز کاشف کے لیے مالی امداد فراہم کریں گے اور نوجوان کھلاڑی کی وزیراعظم عمران خان سے بھی جلد ملاقات کروائی جائے گی ۔
تقریب میں خواتین ویٹ لفٹرز ، ہاکی کھلاڑیوں سمیت سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے بھی شرکت کی۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 38 منٹ قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل




