جی این این سوشل

پاکستان

صوبوں اور وفاق کو فائزر ویکسین کی فراہمی شروع

اسلام آباد: کورونا وبا سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے وفاق نے فائزرویکسین کی صوبوں اور وفاقی اکائیوں کوفراہمی شروع کردی ہے ۔ این سی او سی نے گائیڈلائنزبھی جاری کردیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صوبوں اور وفاق کو فائزر ویکسین  کی فراہمی شروع
صوبوں اور وفاق کو فائزر ویکسین کی فراہمی شروع

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  نے کہا ہے  کہ کورونا سے حفاظت کیلئے  فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔ کمزورقوت مدافعت والے افراد کی وضاحت کچھ دیرمیں منسٹری کی ویب سائٹ پر کردی ‏جائے گی۔

وزارت  صحت  حکام کے مطابق پورے ملک میں فائزرویکسین کی 51 ہزارخوراکیں تقسیم کی جا رہی ہیں، پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزارخوراکیں ملی ہیں، ‏ جس میں سے پنجاب کو ایم آر این اے ویکسین کی 26 ہزار خوراکیں ملیں گی۔ سندھ کو 12ہزار  اور خیبر پختونخوا  کو آٹھ ہزار خوراکیں ملیں گی ۔ وزارت صحت کے مطابق بلوچستان کو ویکسین کی صرف 2000 خوراکیں ملیں گی جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار خوراکیں  دی جائیں گی ۔

 وزارت صحت کے مطابق فائز رویکسین پورے ملک کے 15 شہروں میں لگائی جائے گی ، پاکستان کے پندرہ شہروں میں الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر موجود ہیں۔دوسری جانب کورونا ویکسین فائزرز کے حوالے سے این سی او سی نے  گائیڈ لائنز جاری کردی ۔فائزرز ویکسین 18 سال اور زائد عمر کے افراد کو لگائی جاسکتی ہے،پاکستان میں فائزر ویکسین کی محدود مقدار ہی دستیاب ہے، فائزر کورونا کے ہائی رسک بیمار مریضوں کو لگائی جائے، فائزر ویکسین عازمین حج، سٹڈی اور ورک ویزہ کے حامل افراد کو لگائی جائے گی ۔گائیڈ لائنزکے مطابق ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی لگائی جاسکتی ہے، امراض جگر اور دائمی ہیپاٹائٹس کے مریض بھی فائزر لگوا سکتے ہیں، ٹرانسپلانٹ کے منتظر افراد دو ہفتے قبل فائزر لگوا سکتے ہیں، ٹرانسپلانٹ کروانے کے ایک ماہ بعد مریض ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ  بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین مت لگائی جائے، کورونا کے مریضوں کو بھی فائزر ویکسین نہ لگائی جائے، شدید الرجی کا شکار افراد کو  فائزر نہ  لگائی جائے جبکہ فائزر ویکسین کی دوسری ڈوز اکیس دن بعد لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں  کورونا ویکسی نیشن کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ، منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ  ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسی نیشن کے 1700 مراکز قائم کئے گئے ہیں اور این سی او سی نے آئندہ دنوں میں چار ہزار مراکز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

حکومت    پاکستان نے 10 مارچ سے  60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن  کا آغاز کیا  ،  پاکستان میں جہاں حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز یعنی طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں نجی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی فروخت کے لیے ویکسین درآمد کی جا رہی ہیں۔

پاکستان

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں دوسری جماعت کو دینے کا فیصلہ معطل

الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو معطل کر رہے ہیں، سپریم کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں دوسری جماعت کو دینے کا فیصلہ معطل

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

 سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے آغاز پر وفاقی حکومت نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ اپیلیں لارجر بنچ ہی سن سکتا ہے لیکن عدالت نے بنچ پر اعتراض مسترد کر دیا۔

الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو معطل کر رہے ہیں، فیصلوں کی معطلی صرف اضافی سیٹوں کو دینے کی حد تک ہو گی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا آزاد امیدواروں کی نشستیں دیگر جماعتوں کو بانٹی جا سکتی ہیں، کیا بانٹی گئی نشستیں دوبارہ بانٹی جا سکتی ہیں۔آئین پاکستان کا آغاز بھی ایسے ہوتا ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق امور سرانجام دیئے جائیں، دوسری جماعتوں کو کس قانون کے تحت سیٹیں دی گئیں۔ کیس کو سماعت کےلئے منظور کر رہے ہیں،

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

معیشت کے استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ناگزیر ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اب پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا۔

پاکستان سعودی سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اصلاحات حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے، معیشت کے استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ناگزیر ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر ملک کو لیڈ کرنے کے لیے آگے بڑھے۔ وزرا اور بیورو کریسی کو پیچھے بیٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں کامیاب ہو رہی ہیں، جس سے معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ گزشتہ 10 برس سے ملکی کرنسی مستحکم ہوئی ہے اور رمبادلہ کے ذخائر بھی بتدریج بڑھ رہے ہیں۔ حکومت توانائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔ برآمدات میں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے، حکومت کا کام پالیسی فرم ورک بنانا ہے۔

محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت مسلسل کوشاں ہے۔ اب وقت آ پہنچا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر فرنٹ سیٹ سنبھالے، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کے لیے وزارت خزانہ کی خدمات حاضر ہیں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکس بیس کو مزید بڑھانا ہوگا، حکومت معاشی اصلاحات کے بعد ترجیحی طور پر توانائی کے شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے اور اس کا تیسرا حصہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کا ہے۔ بزنس کرنا حکومت کا کام نہیں ہے، نجکاری کا ایجنڈآئندہ ماہ کے آخر یا جولائی تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جا رہے ہیں اور ہم پرعزم ہیں کہ یہ پاکستان کے لیے آخری پروگرام ہو۔ اس کےلیے سب سے پہلے برآمدات میں اضافہ اور غیر ملکی برا ہ راست سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ اس کے لیے نجی شعبے اور سرمایہ کاروں کو ہمارے ساتھ چلنا ہوگا۔ اگر ہم اس میں کامیاب ہو گئے تو ہمیں کسی دوسرے فنڈ پروگرام میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، وزیر خوراک کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کا  کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے 29 ارب روپے کی تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، گندم خریداری ایپ متعارف کرادی گئی ہے، کسانوں کو 24 گھنٹے میں بینک کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

ظاہر شاہ تورو نے کہا کہ وہ گندم خریداری مہم میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

اس سے قبل 27 اپریل کو خیبرپختونخوا حکومت نے 300 ہزار میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے بھی گندم خریدے گی تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی مقدار میں گندم درآمد کیے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll