چینی صدر کی فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی حمایت کر دی


چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین عرب ریاستوں کے تعاون کے فورم سے خطاب میں عرب دنیا کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کی خواہش کا اظہار کیاہے۔
غیرملکی رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات اور تیونس کے سربراہان مملکت کے ساتھ ساتھ عرب لیگ کے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر انہوں نے فلسطینی کاز کے لئے کئی وعدے کئے جن میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے ) کو 30 لاکھ ڈالر کا عطیہ اور غزہ کی تعمیر نو میں معاونت کا وعدہ بھی شامل ہے۔
چینی صدر نے اپنے ملک کی طرف سے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کے لئے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتی اور مشرق وسطیٰ کے اس مسئلے کا دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 5 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 44 منٹ قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

دالبندین میں فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 4 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- ایک گھنٹہ قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- ایک گھنٹہ قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل