9 مئی کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا لازم ہے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرصدارت83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی


فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کا کہنا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں لازم ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیرصدارت83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں فورم نے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ملک کی حفاظت، سلامتی اور خودمختاری کے لیے مسلح افواج کے افسران و جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
فورم کا کہنا تھا کہ قانون کی عمل داری کو قائم کرنے اور 9مئی کے مجرمان کے خلاف فوری اور شفاف عدالتی اور قانونی کارروائی کے بغیر ملک ایسے سازشی عناصر کے ہاتھوں ہمیشہ یرغمال رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرس کے دوران فورم کو جیو اسٹریٹجک حالات، قومی سلامتی کے لیے ابھرتے ہوئے چیلنجز پر بریفنگ دی گئی جبکہ فورم کو ملٹی ڈومین خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی حکمت عملی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اسی طرح کانفرنس کے شرکاء کو پاک فوج کو جدید بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ فورم کو فیلڈ فارمیشنز کے لیے لاجسٹک سپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے نئی تکنیکی تخلیقات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
فورم نے افغانستان کی سرحد پار سے مسلسل خلاف ورزیوں اور افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کی منصوبہ بندی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔
فورم نے کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کے اندر سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے افغانستان کو استعمال کر رہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فورم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئے ضم شدہ اضلاع کے عوام کی بیش بہا قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کو فیصلہ کن شکست دینے کے لیے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ بیرونی طور پر پروپیگنڈہ کرنے والوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
فورم نے کہا کہ پروپیگنڈہ کرنے والوں کی پشت پناہی غیر ملکی سپانسرڈ پراکسیوں کے ذریعے کی جاتی ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو امن اور ترقی سے دور رکھا جا سکے۔
جاری بیان میں بتایا گیا کہ فورم نے مشرقی سرحد پر موجودہ صورتحال اورمقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کے تازہ ترین واقعات کا جائزہ لیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فورم نے بھارت میں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے بڑھتے ہوئے فاشزم پر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورم کی غزہ پٹی کے اندر رفح آپریشن اور دیگر تمام آپریشنز کو روکنے کیلئے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی حمایت کی۔

وزیر اعلی مریم نواز کا عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

مستونگ: بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں دھرنے کے قریب خودکش دھماکا
- 4 گھنٹے قبل

چین کا زلزلے سے متاثرہ میانمار کیلئے 14 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتا،مراد علی شاہ
- ایک گھنٹہ قبل

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا
- ایک گھنٹہ قبل
کشمور: فریقین کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 5 افرادجاں بحق،متعددزخمی
- 4 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ میں زہریلاکھاناکھانے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباداور دورہ پاکستان کی دعوت دی
- ایک گھنٹہ قبل

مہنگا سونا پھر مہنگا، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

بھارت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق و تحفظ کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم
- 2 گھنٹے قبل

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل