حکومت با صلاحیت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پر عزم ہے، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام


وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمدنے کہا ہےکہ سٹریٹ چلڈرن کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو نفرت کے بجائے محبت اور امن کا درس دینا ہو گا،حکومت با صلاحیت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پر عزم ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل سٹریٹ چلڈرن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانامشہور احمد نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ سٹریٹ چلڈرن کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے ۔ نوجوانوں کو گیمز اور دیگر سر گر میوں کیلئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو نفرت کے بجائے محبت اور امن کا درس دینا ہو گا، ہمارے ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت با صلاحیت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پر عزم ہے، ہمارے ملک کے جو ان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی مستقبل ہیں ۔
رانا مشہود احمد نےکہا کہ معاشرے کو سدھارنےکے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان میں ہر شعبے میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔حکومت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئےہر ممکن سہولیات دےگی۔ مسلم ہینڈز تعلیم ، کھیل سمیت دیگر شعبوں میں مثبت کام کر رہا ہے۔ مہذب معاشرے میں سپورٹس ایک انڈسٹری بن چکی ہے ۔
چیئرمین وزیراعظم پروگرام نے کہا کہ حکومت کا کام ہر باصلاحیت بچے کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ، آج 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا تشویشناک ہے ۔وزیراعظم نے ایجوکیشن ایمرجنسی لگائی ہے،یوتھ کے معاملات وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے،سٹریٹ چائلڈ ٹیم کی وزیراعظم نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی ٹیم سیاست کا شکار تھی، حکومت نے ہاکی سے سیاست ختم کی،میرٹ پر ٹیم کی سلیکشن کی جس کا نتیجہ اذلان شاہ کپ میں نظر آیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان ایجوکیشن اینڈ سپورٹس اینڈومنٹ فنڈز بنانے جا رہے ہیں ، انشا اللہ جلد پاکستان کی تقدیر بدلے گی،حکومت والینٹئیر کور بھی جلد تشکیل دے گی، سب کو پاکستان کی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 8 گھنٹے قبل




