جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان نے دوسرا جدید مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

توقع کی جاتی ہے کہ یہ سیٹلائٹ ملک کے طول و عرض میں ایک جدید ترین مواصلاتی نیٹ ورک کے قیام میں اپنا حصہ ڈالے گا اور ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نے دوسرا  جدید مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پاکستان نے جمعرات کو چین کے تعاون سے اپنا دوسرا جدید مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔ 

پاکستان نے اپنا پاک سیٹ ایم ایم ون نامی سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر ایک عظیم سنگ میل عبور کر لیا۔    
تفصیلات کے مطابق اسپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہا کہ یہ اسیٹلائٹ دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ فراہم کرکے پاکستان کو ڈیجیٹل دور میں داخل کرنے میں مدد کرے گا۔ 5 ٹن وزن کی حامل یہ اسیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے، جسے چین کےشی چینگ  سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا ۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے سیٹلائٹ کی لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے ملک بھر میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
سپارکو ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ ملک کی مواصلاتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔  سیٹلائٹ کو خلا میں پہنچنے میں لگ بھگ 3 سے 4 دن لگیں گے، جبکہ یہ جیو سٹیشنری سیٹلائٹ زمین کے مدار میں زمین سے لگ بھگ  35000 کلومیٹر کی بلندی پر ہو گا۔ سیٹلائٹ کی موئثر کام کرنے کی مدت تقریبا 15 سال ہے۔
توقع کی جاتی ہے کہ یہ سیٹلائٹ ملک کے طول و عرض میں ایک جدید ترین مواصلاتی نیٹ ورک کے قیام میں اپنا حصہ ڈالے گا اور ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا، اور اس کی جدید صلاحیتیں تیز رفتار انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرے گی۔

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی سے بات چیت کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

انہوں نے کہاکہ حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے بات چیت کیلئے امیرمقام ، طارق فضل چوہدری اور خود ان پرمشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی سے بات چیت کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے جماعت اسلامی کو پیش کش کی ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت سے مذاکرات کرے۔

انہوں نے آج(جمعہ) کی شام اسلام آباد میں وفاقی وزیر امیرمقام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ریلی یا دھرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اسلام آباد کی جانب بڑھنے پرمُصر ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اوران کی ٹیم کے تحفظات سننے کیلئے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے بات چیت کیلئے امیرمقام ، طارق فضل چوہدری اور خود ان پرمشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے ۔

 خیبرپختونخوا میں عزم استحکام مہم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر اور اپیکس کمیٹی نے بالکل واضح الفاظ میں کہا کہ یہ کوئی فوجی کارروائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ قومی لائحہ عمل میں قوم کی جانب سے شروع کی گئی انسداد دہشت گردی مہم کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی قیادت کرے گی اور ایف سی پولیس سے تعاون کرے گی تاہم ضرورت پڑنے پر فوج سرحدی علاقوں میں کارروائی کر ے گی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے جعلی ادارے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے پاس طلبہ کو مستند اور قابل قبول سر ٹیفکیٹ دینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll