افغانستان نے تحقیقات کے نتائج کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا اور تحقیقات کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پاکستانی فریق کے ساتھ کام کرنے کا عزم ظاہر کیا


وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے جمعرات کو کابل کا دورہ کیا اور عبوری افغان نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں، 26 مارچ 2024 کو بشام میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر توجہ مرکوز کی گئی۔سیکرٹری داخلہ نے بشام حملے میں پاکستان کی حکومت کی تحقیقات کے نتائج کا تبادلہ کیا اور افغانستان سے حملہ آوروں کو پکڑنے میں مدد کی درخواست کی،افغانستان کی جانب سے اپنے علاقے کو پاکستان سمیت دیگر ممالک کے خلاف کسی بھی دہشت گرد سرگرمی کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
افغانستان نے تحقیقات کے نتائج کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا اور تحقیقات کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پاکستانی فریق کے ساتھ کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
دونوں فریق علاقائی ممالک کے لیے دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات سے نمٹنے کے لیے انگیجمنٹ پر متفق ہوئے۔

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 12 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 14 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 12 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 13 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 13 گھنٹے قبل

آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 13 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 19 منٹ قبل







