وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ محکموں کے کردار اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا اور منشیات کے خلاف جنگ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعرات کو صوبے میں منشیات کے استعمال سے نمٹنے کے لیے ایک ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ محکموں کے کردار اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا اور منشیات کے خلاف جنگ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایکشن پلان میں تقریباً 2,000 نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے نجی اداروں کے ساتھ تعاون شامل تھا۔ اجلاس کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے ، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے طلبہ کی خفیہ اور لازمی اسکریننگ ہوگی، جس کے نتائج خصوصی طور پر ان کے والدین کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔
اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ گنڈا پور نے کہا کہ منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے جس کی مؤثر روک تھام کے لیے سنجیدہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بڑھتی ہوئی لعنت کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 6 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- an hour ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 17 minutes ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 6 hours ago









