جی این این سوشل

پاکستان

متنازع ٹویٹ، بانی پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم سے ملنے سے انکار

ایف آئی اے ٹیم کے سوالوں کے جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا، عمران خان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

متنازع ٹویٹ، بانی پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم سے ملنے سے انکار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم  بانی پی ٹی آئی  نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔

عمران خان نے  ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے بھی انکار کیا اور ایف آئی اے ٹیم کو جواباً کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔

دوسری جانب ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مؤقف تحریری طور پر حاصل کرلیا ہے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو متنازعہ ٹویٹ کا علم نہیں، پارٹی کے اندر اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

رؤف حسن نے اعتراف کیا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے مجیب الرحمان کی ویڈیو شیئر کرنے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں جس کے لیے عمر ایوب، گوہر علی خان اور رؤف حسن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے تحقیقات کرے گی کہ جیل میں بند بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کیوں اور کیسے شیئر کی گئی۔

ایف آئی اے سابق وزیراعظم کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی لگانے کے معاملے کو بھی دیکھے گی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے ٹیم ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر پر تحقیقات کر رہی ہے۔

ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017ء سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی گئی ، پی ٹی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ 

پی ٹی اے کے مطابق جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017ء سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ شہری سمز کی بندش سے بچنے کے لیے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔ پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں تھیں۔ 16 اگست سے لے کر اب تک 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بند کی جا چکی ہیں۔

پی ٹی اے نادرا سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔ موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں جن میں دہشت گردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا،اقوام متحدہ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

غزہ میں اقوام متحدہ اور مقامی وزارت صحت کے حکام کی مشترکہ کوششوں سے جاری پولیو ویکسی نیشن مہم نے حالیہ دنوں میں ایک اہم پیش رفت کی ہے، جس کے تحت گزشتہ روز تقریباً 72,611 بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کی تکمیل کے لیے غزہ کے کچھ مخصوص علاقوں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول میں ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں اس مہم کا باضابطہ آغاز عمل میں آیا، جس کا اعلان وزارت صحت کے عہدیدار نے’اے ایف پی‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اقوام متحدہ نے وضاحت کی کہ یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا۔

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل کے ساتھ 640,000 بچوں کی ویکسینیشن کے لیے "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی" پر بھی اتفاق کیا تھا۔ دوسری جانب  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جنگ بندی کےمعاملات پر تردید کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو دوپہر دو بجے تک کوئی بمباری یا فوجی کارروائی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

وزارت صحت اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ کی پٹی میں 67 حفاظتی ٹیکوں کے مراکز قائم کیے ہیں، جن میں وسطی غزہ میں ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور سکولوں میں 59 مراکز شامل ہیں، جب کہ جنوبی اور شمالی غزہ میں بھی مہم کے دیگر مراحل شروع ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 40,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 92,000 سے زائد لوگ زخمی ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ ہزاروں لوگ لاپتا ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے،محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

لاہور : ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں کے باعث آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں  کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسم خوشگوار رہے گا تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان اسنیٰ گوادر سے دور ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دسواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ایک اور سمندری طوفان کے پیش نظر بلوچستان کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ تاہم کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کا نظام اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اور سیوریج اور بارش کا پانی سڑکوں پر موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll