Advertisement
پاکستان

علیمہ خان کا ایک بار پھر 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائے کا مطالبہ

ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہےاب چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے، ہمشیرہ عمران خان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 1st 2024, 12:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
علیمہ خان کا ایک بار پھر  9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائے کا مطالبہ

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، ہم اب چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کرنی، ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جب گرفتار کیا گیا اس وقت کی فوٹیجز نکالی جائیں، روزانہ جھوٹ بولا جاتا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں ملنے والی اے سی سہولت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اے سی کی سہولت نہیں فراہم کی گئی، سابق خاتون اول کو بھی اڈیالہ جیل میں اے سی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، ہم اب چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے، تمام حدود پار کی گئی ہیں ججز اب فیصلے دیں، ہمارے کیسز کا فیصلہ نہیں ہوتا تو سوالات اٹھیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف سارے کیسز بے بنیاد بنائے گئے ہیں، مقدمات کا ٹرائل جان بوجھ کر التواء کا شکار کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
Advertisement