جی این این سوشل

پاکستان

امریکہ کی پا کستان کو معاشی تعاون کی یقین دہانی

ملاقات میں سیکورٹی اور معاشی تعاون سمیت دوسرے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ کی پا  کستان کو     معاشی تعاون کی یقین دہانی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ مکمل طورپر تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ 

ملاقات میں سیکورٹی اور معاشی تعاون سمیت دوسرے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈونلڈبلوم نے اسحاق ڈار کو حال ہی میں ہونے والے امریکی وفود کے دورہ پاکستان کے ثمرات سے آگاہ کیا۔

پاکستان

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

ضرار ہاشم خان کو 2 سال کے لئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضرار ہاشم خان کو کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے، سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیو نیکیشن کی اوپن مارکیٹ سے کنٹریکٹ پرتقرری کیلئے بذریعہ اشتہار اوپن مارکیٹ سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ سلیکشن بورڈ نے امیدوراوں کے انٹرویوز کئے تھے۔

گریڈ 22 کی اس اہم پوسٹ پر تقرری کیلئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ کی سربراہی میں 5 رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، بورڈ کے دیگر ممبران میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن شیزہ فاطمہ خواجہ، ٗ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو اور سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی سینٹ قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت

الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں ہے، ای سی پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی سینٹ    قائمہ کمیٹی کو  اخراجات پر بریفنگ دینے  سے معذرت

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کو کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی۔ اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا ہمایوں مہمند کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں الیکشن کمیشن ممبران، ملازمین کی تنخواہ، سفر کے اخراجات اور 8 فروری کے الیکشن خراجات کی تفصیلات مانگی گئی تھیں، تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بریفنگ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھا، جس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے بجٹ پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند نہیں۔الیکشن کمیشن، الیکشن قوانین اور آئینی معلات پر قانون سازی کے معاملات پر معاونت کر سکتا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، ’کسی وزارت کے ماتحت نہیں‘، الیکشن کمیشن قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں، الیکشن کمیشن کے اخراجات چارجڈ اخراجات میں آتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی ہمایوں مہمند نے کہا کہ رولز کے تحت ہمیں کسی شخص کو طلب کرنے، دستاویزات، ریکارڈ لینے کا اختیار ہے، الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمشنر کو ہم بلا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن والے کہتے ہیں وہ پارلیمنٹ کو جواب دہ نہیں جس پارلیمنٹ نے ان کی تخلیق کی اس کو وہ کہتے ہم آپ کو جوابدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پر استحقاق کمیٹی جاؤں گا، یہ سینیٹ کی تضحیک ہے ہم چیئرمین سینیٹ کی رائے لے لیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں کو ئی آپریشن نہیں کرنے جا رہے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ آفغانستان سے بیٹھ کر آپریٹ کرنا ہے، سیکرٹری داخلہ افغانستان جاکر سارے ثبوت دے چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں کو ئی آپریشن نہیں کرنے جا رہے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے، کے پی کے میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ آفغانستان سے بیٹھ کر آپریٹ کرنا ہے، سیکرٹری داخلہ افغانستان جاکر سارے ثبوت دے چکے ہیں۔

 محسن نقوی نے کہا کہ یہ زیادہ وہی لوگ ہیں جو معاہدے کے تحت چھوڑے گئے تھے، کچے کے لوگوں کا بندوبست کرنا پڑے گا، صوبوں سے بات چیت چل رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll