Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم منگل سے چین کا دورہ کریں گے

وہ تین مرحلوں پر مشتمل اپنے دورے میں بیجنگ کے علاوہ ایکسن اور شینزن  شہروں کا دورہ کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 1st 2024, 2:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم منگل سے چین کا دورہ کریں گے

وزیراعظم محمد شہبازشریف چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کی دعوت پر منگل سے چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔

وہ تین مرحلوں پر مشتمل اپنے دورے میں بیجنگ کے علاوہ ایکسن اور شینزن  شہروں کا دورہ کریں گے۔

شہبازشریف بیجنگ میں صدر شی چن پنگ سے ملاقات کرینگے اور وزیراعظم لی چیانگ سے وفود کی سطح پر بات چیت کریںگے۔وہ نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین زہاؤ لیجی  اور اہم سرکاری محکموں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔وزیراعظم کے دورے کا ایک اہم حصہ تیل، گیس، توانائی، اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی اور نئی سامنے آنے والی ٹیکنالوجیز کی صف اول کی چینی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقاتوں پر مشتمل ہوگا۔

وزیراعظم شینزن میں چین پاکستان تجارتی فورم سے خطاب کریںگے جس میں دونوں ملکوں کے ممتاز تاجر، صنعت کار اور سرمایہ کار شامل ہوںگے۔وہ چین میں اقتصادی اور زرعی زونز کا دورہ بھی کرینگے۔

فریقین چین پاکستان اقتصادی راہداری کو مزید ترقی دینے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر مذاکرات کریںگے۔مذاکرات کے دوران سلامتی اور دفاع، توانائی، خلا، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا جائیگا۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement