جی این این سوشل

صحت

گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر

روزانہ کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پینا ضروری ہے تاکہ جسم  میں پانی کی کمی واقع نہ ہو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

موسم گرما کی شدت میں زندگی گزارنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ گرمی کے موسم میں جسم کی درجہ حرارت میں اضافہ، زیادہ پسینہ، اور دھوپ کی شدت انسانی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ اس لئے گرمی کی موسم میں ہمیں خصوصی تدابیر اختیار کرنے چاہئیں  اور ایسی خوراک اور اشیاء استعمال کرنی چاہیے  جو جسم کی گرمی کو کم کریں اور انسان کو محفوظ رکھیں۔
گرمی سے کیسے بچیں ؟ 
دھوپ میں نکلنے سے پرہیز: دھوپ میں کم وقت  گزاریں۔دوپہر کی دھوپ ھیٹ اسٹروک کا باعث بنتی ہے، جبکہ  صبح اور شام کے وقت کی دھوپ ماحولیاتی آلودگی کے باعث  سورج کی الٹرا وائلٹ شعائیں جلد کے کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔
پرانے اور ہوا دار کپڑے پہننا: ہوا دار کپڑوں کا استعمال کریں جو جلد کے لیے  آرام دہ ثابت ہوں۔
جلد کی حفاظت: باہر نکلیں تو سر پہ ٹوپی لیں۔ یا چھتری استعمال کیجیے۔ ممکن ہو تو چہرے پہ ایسی کریم لگا لیں جو دھوپ کی تپش سے آپ کو محفوظ رکھے۔
شجر کاری: گھر یا باہر  درخت لگائیں۔یہ قدرتی طور پہ گھر کو ٹھنڈا رکھیں گے اور صدقہ جاریہ بھی ہوگا۔
غذائیں: 
پانی کی فراوانی: روزانہ کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پینا ضروری ہے تاکہ جسم  میں پانی کی کمی واقع نہ ہو۔ ریسرچ کے مطابق خالی پانی نمکیات کی کمی کو پورا نہیں کرتا۔ لہٰذا پانی میں نمک اور میٹھے کا استعمال بھی کریں۔ 
وقفے، وقفے سے  کھانا: دن بھر میں چھوٹے وقفے میں کھانا کھائیں تاکہ آپ کو جسم میں توانائی برقرار رہے۔
بھرپور غذائیں: سلاد، سبزیاں، اور پھلوں کو اچھی طرح دھوکر استعمال کریں۔ ان میں پانی اور وٹامنز کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو جسم کو تازگی اور قوت فراہم کرتی ہے۔
نمک کی زیادتی کا نقصان : زیادہ نمک کے استعمال سے  بھی جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے، جو گرمی کے دوران نقصان دہ ہوتا ہے۔
گرمی کی موسم میں یہ تدابیر اختیار کرنا اہم ہے تاکہ صحت کو خرابیوں سے بچایا جا سکے اور زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی  انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، امریکہ

گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، امریکہ

امریکا نے گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا گزشتہ ہفتے کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، ہمارے دل جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے، اس حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم سب کو ایران سے کاروباری ڈیل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت پھیلانے کا بھی مقدمہ درج ، گرفتار

ایف آئی اے نے ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے اوریا مقبول جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوریا مقبول جان  پر مذہبی منافرت پھیلانے کا بھی مقدمہ درج ، گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نامورکالم نگار اوریا مقبول جان کو مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے کیس میں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے انہیں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں پیش کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے نے ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے اوریا مقبول جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

دوسری جانب انہوں نے سائبر کرائم کے مقدمے میں رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، کالم نگار نے بیرسٹر میاں علی اشفاق اور اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ اوریا مقبول جان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اوریا مقبول جان کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں، ان کے نوٹس سے متعلق کوئی بیان ایف آئی اے نے ریکارڈ نہیں کیا۔

ایف آئی اے کا اوریا مقبول جان کے خلاف مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے، لاہور ہائیکورٹ اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے ، 26 اگست کو لاہور کی ضلع کچہری نے سائبر کرائم کیس میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔

ایک روز قبل لاہور کی مقامی عدالت نے تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کیخلاف سائبر کرائم کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

22 اگست کو ضلع کچہری لاہور نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم مقدمے میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

واضح رہے کہ 21 اگست کو رات گئے اوریا مقبول جان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll