جی این این سوشل

دنیا

امریکا اور یورپی یونین کی ایرانی شخصیات اور اداروں پر مزید پابندیاں

یہ پابندیاں روس اور مشرق وسطیٰ میں مسلح گروہوں کو ہتھیاروں کی منتقلی میں کردار ادا کرنے پر عائد کی گئی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا اور یورپی یونین کی ایرانی شخصیات اور اداروں پر مزید پابندیاں
امریکا اور یورپی یونین کی ایرانی شخصیات اور اداروں پر مزید پابندیاں

امریکا اور یورپی یونین نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر الگ الگ نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن میں ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے 6 ایرانی شخصیات اور 3 اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا علان کر دیا۔یہ پابندیاں روس اور مشرق وسطیٰ میں مسلح گروہوں کو ہتھیاروں کی منتقلی میں کردار ادا کرنے پر عائد کی گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پربتایا کہ امریکا نے ایرانی ایرو سپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن سے منسلک ایک فرد اور 4 اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران ایران نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے ڈرون سمیت کسی بھی ہتھیار کی فروخت سے انکار کیا ہے۔ دوسری طرف یوکرین نے بار بار روس کی جانب سے ایرانی ڈرونز کو اپنی افواج کے خلاف استعمال کرنے کے شواہد پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جرم

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

 خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پی او

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

راولپنڈی: وارث خان پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دونوں نامزد دیوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ خاتون عذرا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے شوہر محمد شکیل سے 14 سال قبل شادی کی تھی اور دو بچیاں بھی ہیں۔ تاہم شادی شدہ زندگی میں مسلسل تشدد کا سامنا کرنے کے بعد اس نے خلع کا مقدمہ دائر کر دیا تھا اور 9 اگست کو دونوں علیحدہ ہو گئے تھے۔

عذرا بی بی کے مطابق علیحدگی کے بعد اس کے شوہر اور دیوروں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ گزشتہ روز جب وہ اپنی سہیلی سے مل کر گھر واپس جا رہی تھی تو ظفر الحق روڈ پر اس کے دیوروں عدیل اور خلیل نے اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن صبا ستار کو تفتیش کی نگرانی سونپی ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واضح کیا کہ خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضماعت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضماعت میں توسیع

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا جواب جمع نہ کرایا جا سکا اور عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر لی۔

بعد ازاں عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر تے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، سیکرٹریٹ ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

 دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔ 

اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم اور بہتر شراکت داری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برٹش پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

سیکرٹری خارجہ لیمی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll