جی این این سوشل

علاقائی

پولیس کرائم کنٹرول کرے، کسی جگہ بھی نو گوایریا برداشت نہیں، مریم نواز

13 کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں، حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جا سکتی، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پولیس کرائم کنٹرول کرے، کسی جگہ بھی نو گوایریا برداشت نہیں، مریم نواز
پولیس کرائم کنٹرول کرے، کسی جگہ بھی نو گوایریا برداشت نہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پولیس کرائم کو کنٹرول کرے، پنجاب میں کوئی بھی نو گو ایریا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبے میں امن و امان کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن و امان اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں ، پولیس حکام کرائم کنٹرول کرے۔حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جا سکتی، پنجاب میں کوئی بھی نو گو ایریا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرائم ریٹ کو ہر صورت نیچے لانا ہو گا، جرائم زیادہ ہوں تو عوام حکومت کی ریفارمز اور ڈویلپمنٹ بھول جاتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ہوں، فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، یونیفارم پہن کر اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو پورے وسائل مہیا کررہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ آئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پولیس قربانی بھی دے رہی ہے مگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے پولیس کی کارکردگی کے تجزیے اور جانچ کا نظام لا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاالصوبائی سمگلنگ روکنے کے لئے 14 خصوصی چیک پوسٹ بنائی جا رہی ہیں، گاڑیاں ، آلات، اسلحہ، ٹریننگ اور پولیس کی ہر ڈیمانڈ پوری کررہے ہیں۔چیک پوسٹ پر کھڑے ہر پولیس اہلکار کی حفاظت یقینی بنانا ذمہ داری ہے.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ڈی جی خان ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سد باب کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔بجلی چوری ختم ہو گی تو لوڈشیڈنگ بھی صفر ہو جائے گی۔

صحت

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب

صحت مند ہونے والے مریضوں کا تعلق پشاور، اورکزئی اور نوشہرہ سے ہے، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد ان کا پی سی آر نگیٹیو آگیا۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق سروسز ہسپتال میں زیر علاج ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، صحت مند ہونے والے مریضوں کا تعلق پشاور، اورکزئی اور نوشہرہ سے ہے۔

ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ تینوں مریضوں میں بیماری کی علامات ختم ہوچکی ہیں اور دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے ان کی کلیئرنس کی گئی ہے، متاثرہ افراد کو بروقت آئسولیٹ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مرض کی روک تھام ہوسکی ہے۔

اس ضمن میں وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے خیبر پختونخوا میں ایم پاکس سے متاثرہ تین مریضوں کی صحت یابی کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر صحت قاسم علی شاہ نے کہا کہ محکمہ صحت نے قلیل عرصے میں ایم پاکس کے پھیلاؤ کو محدود کردیا، پراونشل آؤٹ بریک ریسپانس کمیٹی کے تحت اُٹھائے جانے والے ہنگامی اقدامات اس بابت لائق تحسین ہیں، ہماری روٹین امیونائزیشن بھی دو مہینے کے اندر اندر کافی بہتر ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

بلوچستان : کانگو وائرس کے مزید 2 کیسزمیں اضافہ

رواں سال کانگو وائرس کے متاثرین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان : کانگو وائرس کے مزید 2 کیسزمیں اضافہ

کوئٹہ : بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے میں مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال کانگو وائرس کے متاثرین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے 55 سالہ عبدالحمید اور لورالائی کے 60 سالہ خان محمد کو کانگو وائرس کے شبے میں فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔ ان دونوں مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگو وائرس ایک مہلک بیماری ہے جو چیچڑوں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ اس بیماری میں متاثرہ شخص کو شدید بخار، سردرد، اور خون بہنے کی شکایات ہوتی ہیں۔

رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صحت کے حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے حکم پر ہورہی ہے، علی امین گنڈاپور

شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ عمران خان کی بنائی گئی کمیٹی نے نکالا ہے، وزیراعٰلی خیبرپختونخوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے  حکم پر ہورہی ہے، علی امین گنڈاپور

وزیراعٰلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے حکم پر ہورہی ہے۔

وزیراعٰلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کو جلسہ منسوحی کے حوالے سے کسی کی بات نہیں سنوں گا۔جلسے کی اجازت نہیں دی تو میں خود این او سی ہوں، جلسہ ہوکر رہے گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں بتایا کہ جلسے کے بعد اگلی ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ عمران خان کی بنائی گئی کمیٹی نے نکالا ہے اور جو لوگ سازش کرکے مجھے بلیک میل کررہے ان کو سبق سکھاؤں گا۔ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری، سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

وزیر اعلیٰ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی کو یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر بن گیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد کے پی ہاؤس اور نتھیا گلی سے نکالا، اور اب یہ مجھے مجبور کررہا ہے کہ اس گورنر ہاؤس سے بھی نکالو ، یہ دو ٹکے کا آدمی ہے۔ میرے اور بھی بہت کام ہے، صوبے کے معاملات چلانا ہے، صوبے میں امن وامان پر توجہ دے رہا ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll