جی این این سوشل

پاکستان

افغانستان سے امریکی انخلا : سی آئی اے کارروائیوں کیلئے پاکستان کی مدد کی منتظر

افغانستان سے امریکی فوج کی فوری واپسی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (C.I.A) پر شدید دباؤ پیدا کر رہی ہے اور نئے طریقے تلاش کرر ہی ہے تاکہ ملک میں انٹیلی جنس کو جمع اور دہشت گردی کے خلاف حملے کرسکے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان سے امریکی انخلا : سی آئی اے کارروائیوں کیلئے پاکستان   کی مدد کی منتظر
افغانستان سے امریکی انخلا : سی آئی اے کارروائیوں کیلئے پاکستان کی مدد کی منتظر

غیر ملکی خبر رساں ادارے  شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، امریکی عہدے دار مستقبل کی کارروائیوں کے لئے افغانستان کے قریب اڈوں کو محفوظ بنانے کے لئے آخری لمحے کی کوششوں میں ہیں۔

افغانستان میں 20 سال کی امریکی موجودگی کے بعد ، امریکہ جلد ہی اس ملک میں فوجی اڈے کھو دے گا جہاں سے اس نے جنگی مشن اور ڈرون حملےکیے اور  طالبان سمیت  دیگر گروپس کی کڑی نگرانی کی تھی۔

سی آئی اے  کی توجہ پاکستان پر ہے کیونکہ پاکستان  کے اڈے سالوں سے ملک کے مغربی پہاڑوں پر عسکریت پسندوں کے خلاف ڈرون حملے شروع کرنے کے لئے استعمال کیے جاتے تھے ، لیکن 2011 میں اس وقت اس سہولت سے ختم کردیا گیا تھا  جب امریکہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق ، "کچھ امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ابھی تعطل کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ  کچھ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ  آپشن ابھی بھی ٹیبل پر باقی ہے اور معاہدہ ممکن ہے۔

رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی تیزی سے انخلا نے سی آئی اے کو ملک میں انٹیلیجنس جمع کرنے ، جنگ لڑنے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو برقرار رکھنے کے طریقے تلاش کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے گذشتہ رات ایک مقامی میڈیا  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان مستحکم افغانستان چاہتا ہے ، لیکن کچھ عناصر خطے میں امن نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ، "ہم فوجی دستوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ امن عمل کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ دنیا پاکستان کو اب اس مسئلے کا حصہ نہیں مانتی ہے۔"

وزیر خارجہ نے سختی سے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کردیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ ان کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ، "اڈوں کی تلاش کرنا ان کی خواہش ہوسکتی ہے۔ انہیں اڈے دینے کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، ہمیں اپنے مفادات کو دھیان میں رکھنا ہوگا۔"

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے گذشتہ ماہ قانون سازوں سے کہا تھا کہ حکومت امریکی فوج کو ملک کے ہوائی اڈوں پر واپس جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں  نے کہا ، "ماضی کو بھول جاؤ ، لیکن میں پاکستانیوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار میں رہنے تک کسی بھی امریکی اڈے کی اجازت نہیں ہوگی۔"

پاکستان

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ شام کو 7 بج کا 30 منٹ پر شروع ہو گا۔
سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔ لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تمام ملکوں سے غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےمطالبہ کیا کہ امریکہ نے دو ٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو غزہ میں رفح پر حملے سے روکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی کارروائی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حملے کے تباہ کن انسانی اثرات ہوں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران انتونیو گوتریس نے امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو دو ٹوک موقف لینا چاہیے اور اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنا چاہیے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی غزہ میں امداد کا سنگ بنیاد سمجھا اور انروا کے غیر جانبداری کے اصولوں پر اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

گوتریس نے تمام ملکوں کو غزہ میں امدادی کارروائیوں اور امدادی سامان دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدارس کے 4 طلبہ کو اغواء کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی۔ دہشتگرد نے چاروں طلباء کو افغانستان منتقل کیا ، 2 کو دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ایک طالب علم کو افغانستان واپسی پر حساس اداروں نے گرفتار کیا، دہشت گرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll