ریاض : محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں ایک مرتبہ پھر خود کار توسیع شروع کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ توسیع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی گئی ہے جبکہ یہ توسیع خود کار نظام کے تحت 31 جولائی 2021 تک کسی فیس یا چارجز کے بغیر ہوگی ۔
وزیر خزانہ نے توسیع کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق " اقاموں اور ویزوں میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کار نظام کے تحت ہوگی اس کیلئے کسی کو دفاتر نہیں آنا پڑے گا۔"
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ " بیرون مملکت موجود ان اقامہ ہولڈرز کے اقاموں، خروج و عودہ ویزوں اور وزٹ ویزے میں توسیع ہوگی جہاں سے آمد پر کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے پابندی لگی ہوئی ہے اور یہ توسیع 31 جولائی 2021 تک ہوگی۔"
خیال رہے کہ اس سے قبل پابندی والے ممالک میں مقیم افراد کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج وعودہ میں دو جون 2021 تک توسیع کی گئی تھی۔
گوگل نے ہاف مون جنوری کے نام سے ڈوڈل جاری کر دیا
- 3 hours ago
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی رپورٹ جاری
- 3 hours ago
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا
- 4 hours ago
حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
- 4 hours ago
صدر آصف علی زرداری کی آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت سے ملاقات
- 3 hours ago
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا
- 3 hours ago
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا
- 4 hours ago
شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- 3 hours ago
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا
- 7 hours ago
ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم
- 5 hours ago
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 7 hours ago
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
- 4 hours ago