جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکی کپتان پاکستان اور بھارت کیخلاف اپنی جیت کیلئے پرُ عزم

جس طرح کینیڈا کے خلاف جیت کے عزم کے ساتھ کرکٹ کھیلے اسی طرح بھارت اور پاکستان کے خلاف بھی کھیلیں گے، مونا نک پٹیل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکی کپتان پاکستان اور بھارت کیخلاف اپنی جیت کیلئے پرُ عزم
ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکی کپتان پاکستان اور بھارت کیخلاف اپنی جیت کیلئے پرُ عزم

امریکا کے کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میں میں کینیڈا کو ہرانے کے بعد اب پاکستان اور بھارت کو ہرانے کے لئے پرعزم ہو گئے۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا امریکا میں آغاز ہوگیا۔ ڈیلاس میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو چاروں خانے چت کر دیا اور با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

کینیڈا سے جیتنے کے بعد اب امریکی کپتان کی نظریں پاکستان اور بھارت کو زیر کرنے پر ہیں اور وہ دونوں بڑی ٹیموں کے خلاف میچ کے لیے پر عزم ہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امریکا کرکٹ ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے کہا جس طرح کینیڈا کے خلاف جیت کے عزم کے ساتھ کرکٹ کھیلے اسی طرح بھارت اور پاکستان کے خلاف بھی کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ گروپ اے میں امریکا کے علاوہ پاکستان، بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ امریکا اپنا دوسرا میچ ڈیلاس میں ہی 6 جون کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا جب کہ بھارت کے خلاف وہ نیویارک میں 12 جون کو میدان میں اترے گا۔

ٹیکنالوجی

آسٹریلیا نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون جلد بازی میں متعارف کرایا، میٹا کا الزام

شواہد اور نوجوانوں کی آرا کو مدنظر رکھے بغیر قانون سازی کی گئی، میٹا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے  بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون جلد بازی میں متعارف کرایا، میٹا کا الزام

سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے الزام عائد کیا ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے قانون سازی میں جلد بازی سے کام لیا ہے۔

کمپنی کے مطابق شواہد اور نوجوانوں کی آرا کو مدنظر رکھے بغیر قانون سازی کی گئی، واضح رہے کہ اس پابندی کا اطلاق ایک سال کے عرصے میں ہوگا۔

خیال رہے کہ 28 نومبر کو آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں پرسوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بل کی منظوری دی تھی۔

بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگا۔

اب تک بیشتر سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے قانون پر عملدرآمد کی بات کی گئی ہے، ایسا نہ کرنے پر بھاری جرمانوں کا سامنا ہوگا۔

مگر سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے اس کے نفاذ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی ختم کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی

وفاقی وزیر ہوا بازی (ایوی ایشن) خواجہ آصف کا  کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) پر  یورپی  کمیشن اور یورپی ایوی ایشن  سیفٹی ایجنسی کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم کر دی گئی ہے،

اس موقع پر خواجہ آصف  کا کہنا تھا  کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے، پابندی ہٹنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں فائدہ ہوگا، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کے  خاتمے کے لیے بہت محنت کی۔

دوسری جانب پی آئی اے کےترجمان نے بیان میں کہا کہ یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستانی ائیرلائنزسے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ہوگیا ہے جس سے پی آئی اے اور ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی 2020 میں اس وقت کے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے پارلیمنٹ میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے انکشاف اور مشکوک لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے سمیت تام پاکستانی ائیر لائنز  پر برطانیہ اور یورپ آنے پر  پابندی عائد کر دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیصل واوڈا کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ

سینیٹر نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل واوڈا   کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

ایک  انٹرویو میں  سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان سے متعلق کی گئی گفتگو میں کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر بانی چیئرمین کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں، بانی کی کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشریٰ بی بی کبھی بانی چیئرمین کو دہی کھلادیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز ،یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا  تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی 'پی ٹی آئی پاکستان' بن جائےگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll