ایک ایماندار، دیانتدار اور اہل بیوروکریسی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں ، شہباز شریف


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، نااہلی اور نالائقی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی)کو ختم کرنے کا میرا فیصلہ اس خرابی کو دور کی طرف ایک قدم ہے جو ہمارے نظام کو اندر سے کینسر کی طرح کھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک ایماندار، دیانتدار اور اہل بیوروکریسی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں جو اعلیٰ معیار کی عوامی خدمت فراہم کرے گی اور حکمرانی کے معیار کو بلند کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا۔

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 404 رنزپر مکمل، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری
- 2 گھنٹے قبل

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
- 6 گھنٹے قبل

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، ایک خارجی ہلاک ،دیگر زخمی حالت میں فرار
- 3 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ کا خیبر پختونخو ا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- 6 گھنٹے قبل