جی این این سوشل

دنیا

بھارتی عوام نے مودی کے بیانیے کو مسترد کردیا، راہول گاندھی

ہم نے یہ الیکشن صرف بی جے پی کے خلاف نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری کے خلاف لڑا، کانگریس رہنما

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی عوام نے مودی کے بیانیے کو مسترد کردیا، راہول گاندھی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی عوام نے مودی کے بیانیے کو مسترد کردیا، خفیہ ادارے اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی۔

نیوز کانفرنس میں راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، مودی نے چیف منسٹر کو جیل میں ڈالا، ہمارا بینک اکاؤنٹ سیز کیا ، اور پارٹیاں بھی توڑیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے یہ الیکشن صرف بی جے پی کے خلاف نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری کے خلاف لڑا، خفیہ ایجنسیاں، بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی۔ میرے دماغ میں تھا کہ ہندوستان کے عوام اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے، میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں آپ نے ملک بچانے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہندوستان کو ایک نیا وژن دے دیا ہے، غریب عوام نے آئین کو بچا لیا ہے، جو بھی وعدے کئے تھے ہم انہیں پورا کریں گے۔مودی اور اڈانی کا کرپشن کا تعلق ہے، غریبوں سے کہتا ہوں کانگریس آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کو بچانے کا کام غریب لوگوں، مزدوروں اور کسانوں نے کیا ہے، بھارت کے کمزور لوگ بھارتی آئین کو بچانے کے لیے کھڑے ہوئے۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ  آج کے نتائج عوام کے نتائج ہیں اور عوام کی جیت ہے۔ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ انتخابات مودی بمقابلہ عوام ہے، یہ نتائج حکمران جماعت کی بہت بڑی ہار ہیں، یہ نتائج مودی جی کی شکست ہیں اور یہ نتائج بھارت کی جمہوریت کی فتح ہیں۔

کانگریس کے صدر نے کہا کہ ابھی ہماری لڑائی انجام تک نہیں پہنچی، ابھی ہمیں لڑتے رہنا ہے، عوام کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانیے کو ذلت آمیز شکست ہوگئی ہے، مودی لوک سبھا الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ اسطرح بھارت میں بی جے پی کا 10 سالہ اکثریتی اقتدار ختم ہوگیا ہے۔ انتخابی نتائج پر سرمایہ کار بھی پریشان ہوگئے ہیں، الیکشن نتائج کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی۔

کھیل

پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

فٹنس ٹیسٹ کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا  فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے نئے دور کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا، جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے۔

اس قبل ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کچھ پلئیرز حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ چند کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے سے قاصر رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رہ جانیوالے اور ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک موقع اور دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کھلاڑیوں پر فٹنس کی بنیاد پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔

اس ٹیسٹ میں 2 کلومیٹر کی ڈور کے علاوہ دیگر امتحانات بھی شامل ہیں تاکہ پلئیرز کی فٹنس کی جانچ کی جاسکے۔

دوسری جانب بورڈ نے گزشتہ دنوں کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا تھا، جو کنسلٹنٹ اور ڈومیسٹک فزیوز کیساتھ ملکر پلئیرز کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی پنجگور واقعے کی شدید مذمت ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب

شہباز شریف کی مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی  پنجگور  واقعے کی شدید مذمت ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے مقتولین کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمی ہونے والے مزدور کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع  پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7مزدور جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے خدابان میں پیش آیا،تمام مزدور ایک مکان میں ٹھہرے ہوئے تھے  کہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں7مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم نئے سربراہ کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھال لیں گے۔

عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے، ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اورداماد ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔

یا د  رہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll