پاکستان
پی ٹی آئی حکومت کو فیٹف بل پر بلیک میل کیا گیا ، پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بتایا کہ الیکشن سے قبل عمران خان کو پانچ دن میں مختلف سیاسی مقدمات میں سزائیں دلوا دی گئیں
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب پی ٹی آئی حکومت میں تھی تب اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دی گئی کہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر بات چیت کریں اور قانون سازی میں حصہ ڈالیں، مگر انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو فیٹف بل پر بلیک میل کیا ، کیوں کہ یہ اپنےکرپشن کے کیسیز میں ریلیف کے لیے نیب ترامیم میں اپنی من مانیاں کرنا چاہتے تھے۔
سینیئر رہنما فیصل جاوید انہوں نے جلسوں پر پابندیوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران اسلام آباد میں اپوزیشن کا کانپیں ٹانگی والا جلسہ ہوا مگر عمران خان کی حکومت نے کسی کے خلاف پرچہ نہیں دیا۔ اپوزیشن نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں آکر 4 بار جلسے کیے، مگر حکومت کی جانب سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ عمران خان ہمیشہ رول آف لاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک میں وزیر اعظم کے خلاف ووٹ آف نو کانفیڈینس کی قرار داد آئی اور آدھی رات کو عدالت کھلی ،مگر عمران خان نے فقط ڈائری اٹھائی اور گھر چلے گئے۔ عمران خان عدالتو ں کا احترام کرتے ہیں ،مگر جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت میں جو کچھ ہوا وہ سب عوام کے سامنے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت نے آج عمران خان کو کہا کہ آئیں اور اپنی پارٹی کو لیڈ کریں کیوں کہ آپ ایک بہت بڑی پارٹی کے لیڈر ہیں۔ جواب میں عمران خان نے بھی مدلل انداز میں اپنا نقطہ نظر سامنے رکھا۔ عمران خان ہیومن رائٹس کے لیے کھڑے ہیں۔ صرف الیکشن سے ڈیموکریسی ہوتی تو زمبابوے جیسے ملک میں بھی ڈیموکریسی ہوتی۔ فری اینڈ فری الیکشن سے اصل ڈیمو کریسی قائم ہوتی ہے۔ عمران خان اپنے ووٹر کا حق چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بتایا کہ الیکشن سے قبل عمران خان کو پانچ دن میں مختلف سیاسی مقدمات میں سزائیں دلوا دی گئیں۔ کوئی اور ہوتا تو اب تک بارگین کر چکا ہوتا۔ عوام جانتی ہے کہ لوگوں کے سر میں ذرا سا درد ہوتا ہے اور وہ ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں،مگر عمران خان آج بھی ڈٹ کر اپنے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا
لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ 35 ججز کام کررہے ہیں،عدالت عالیہ میں اس وقت 25 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا ۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور ہوگا،لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لئے زیرغور ناموں میں مزید دو وکلاء کے نام شامل ،سردار اکبر علی ڈوگر ایڈوکیٹ کانام بھی لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی تعیناتی کے لئے نامزد ،ملک وقار حیدر اعوان ایڈووکیٹ کا نام بھی لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی تعیناتی کے لئے نامزد ،جوڈیشل کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لئے زیر غور وکلاء کے ناموں کی تعداد 9 ہوگئی ۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پہلے سات وکلاء کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ نامزد کیا گیا ہے،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈوکیٹ ملک اویس خالد کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا ۔
محمد جواد ظفر ایڈوکیٹ کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر کیاجائے گا،ایڈوکیٹ علی مسعود حیات ،، ضیاء الرحمان ، صدیق اعوان کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا ،حسن نواز مخدوم اور عامر انجم ملک کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور کیا ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ تین سالوں سے کوئی ججز تعینات نہیں ہوا ،لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ 35 ججز کام کررہے ہیں،عدالت عالیہ میں اس وقت 25 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔
پاکستان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم نے اپنے دورہء سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی، دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
اس دوران وزیرِ اعظم کی ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
تجارت
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
لاہور میں گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 432 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، آج بھی مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 432 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔
زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں بھی گزشتہ روز کی نسبت آج 10 روپے کی کمی کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 284 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 298 روپے کلو ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد مرغی کا گوشت 460 روپے کلو فروخت ہوتا رہا، لاہور میں فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
دنیا 2 دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار