دنیا
امریکا کا یوکرین کے لئے مزیدفوجی امداد روانہ کرنے کا اعلان
جنگی سازوسامان میں ایئر ڈیفنس سسٹم کے میزائل، سٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سمیت بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں
امریکا نے یوکرین کے لئے مزید 225 ملین ڈالرکی فوجی امداد روانہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے پیکج میں ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم کے لیے جنگی سازوسامان کے ساتھ ساتھ ایئر ڈیفنس سسٹم کے میزائل، سٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ میزائل، جیولن اور اے ٹی فور اینٹی آرمر سسٹم، 155 ایم ایم ہووٹزر، بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں ۔
واضح رہے اپریل کے آخر میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کے لیے امریکی کانگریس کے منظور کردہ بلوں کے ایک پیکج پر دستخط کئےتھے جس کی مالیت 95 ارب ڈالر تھی۔ اس میں یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی فوجی امداد شامل تھی۔
جرم
جنوبی وزیرستان : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق
واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں رات گئے پیش آیا
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افرا د جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اعظم ورسک روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مصطفیٰ اور یونس جبکہ ایک پولیس اہلکار عثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔
پاکستان
عمران خان کی جانب سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے، استدعا
عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
عدالتی حکم کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا اور فیصل چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہ ے کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے دستخط سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر سمیت 6 رہنماؤں کی فہرست دی گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کو کئی گھنٹے انتظار کرانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔
جرم
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر طریقے سے پتہ لگایا، آپریشن میں ایک خارجی احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، اس کارروائی میں 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے کہ افغان حکومت خوارج کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی