تفریح
لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز کی منفرد لباس میں تصویر
لگتا ہے یہ تصویر پاکستان اور ترکیہ کے اشتراک سے بننے والے ڈرامے کا حصہ ہے، چاہنے والوں کی جانب سے پوسٹ پر تبصرے
پاکستان کے لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز نے اپنے سوشل میڈیا اکائنٹ پرمنفرد لباس میں تصویر شیئر کر دی۔اس منفرد تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت شعر بھی لکھا۔
اداکار کی اس پوسٹ ان کے چاہنے والوں کے ملے جلے تبصرے شروع ہو گے جس پر نعمان اعجاز ان سب کو جواب بھی دیتے نظر آرہے ہیں۔
نعمان اعجازنے کالے رنگ کالباس زین تن کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی ایک خوبصورت شعر بھی لکھا ہے۔
View this post on Instagram
چاہنے والوں کی جانب سے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے یہ تصویر پاکستان اور ترکیہ کے اشتراک سے بننے والے ڈرامے کا حصہ ہے۔
دوسری جانب نعمان اعجاز اس بات کی تردید کر دی اور کہا کہ ترکی والے پاکستان کے فنکاروں پرا پنا سرمایہ نہیں لگاتے۔
ایک اور مداح نے اپنی رائےمیں لکھا کہ آپ نے بھارتی مشہور اداکار رنویر سنگھ کی کاپی کی ہے ۔اداکارنے اس کے جواب میں کہا کہ میں نے نہیں بلکہ رنویر سنگھ نے مجھے کاپی کیا ہے ۔
پاکستان
شرح سود میں کمی کاروبار، صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے، شہباز شریف
شرح سود کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی کاروبار، صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے، شرح سود کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مرکزی بینک نے گزشتہ چند ماہ میں پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کی، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد پر آگیا ہے، پالیسی ریٹ کا 15 فیصد پر آنا خوش آئند پیشرفت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا، پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، ایسے ہی بہتری آتی رہی تو معشیت اچھے طریقے سے آگے بڑھے گی، معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے، سردیوں کے لیے بہت اچھی ونٹر پیکیج خبر ہے، چاہتے ہیں عام آدمی کو ریلیف ملے اور روزگار بڑھے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا سعودی عرب اور قطر کا دورہ مفید رہا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر پیشرفت ہورہی ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ میرے دورے کے تناظر میں ہمارا وفد سعودی عرب گیا ہے، وفد کے دورے میں شمسی توانائی، ہنرمند افرادی قوت اور کان کنی کے شعبوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، پاکستانی وفد آئی ٹی ،معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ کس حد تک ایم او یوز سے فائدہ اٹھاتے ہیں، محنت سے کام کرنے پر کامیابی ضرور ملتی ہے، سفر کٹھن ہے لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرور کامیاب ہوتی ہیں۔
علاقائی
کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی ، فی یونٹ میں 40 پیسےکا اضافہ
بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی کردی، بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔
نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین سے اضافی وصولیاں جنوری 2025 کے بلز میں کرے گی، کے الیکٹرک نے اگست کے لیے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔
پاکستان
26 ویں آئینی ترمیم : دو سنئیر ز ججوں کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط
جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے چیف جسٹس سے اسی ہفتے 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا
26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کے لیے سپریم کورٹ کے دو سنئیر ز ججوں نے چیف جسٹس کو خط لکھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے دو سنئیر ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھا ہے، اپنے خط میں دونوں ججوں نے چیف جسٹس سے 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا کہا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی اور 2 رکنی ججز کمیٹی کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ دونوں سینیئر ججز نے 31 اکتوبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم چیف جسٹس کے اجلاس نہ بلانے پر سیکشن 2 کے تحت ہم ججز نے خود اجلاس بلایا اور 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا۔
دونوں سینئر ججز کے خط میں کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا مگر کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی۔
دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں