پاکستان
9 مئی مقدمات،یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوئی
انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی، عدالت نے ضمانتوں پر مزید توسیع دیتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔
پاکستان
سروسز چیف کی مدت ملازمت 5 سال مقرر، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے
بلز کی منظوری کے بعدآرمی، نیول اور ائیر فورس چیفس کی مدت ملازمت تین سال سےبڑھا کر 5 سال کر دی گئی
اسلام آباد: قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور شدہ چھ بلز پر دستخط کر دیے
ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ائرفورس ایکٹ ترمیمی بل، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر دستخط کردیے ہیں۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط کے بعد تمام چھ ترمیمی بلز قانون بن گئے ہیں، ان تمام قوانین کو گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے پیر کو چھ بلز کی منظوری دی تھی جس کے تحت آرمی، نیول اور ائیر فورس چیفس کی مدت اب تین سے بڑھ کر 5 سال کردی گئی ہے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا تھا جس کی قائم مقام صدر نے منظوری دے دی۔
موسم
فضائی آلودگی: آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سر فہرست
اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور شہر کے 11 گیارہ ہاٹ اسپاٹ مقامات پر گرین لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیاگیا
لاہور کی فضا بدستور آلودہ اور مضر صحت ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں باغوں کا شہر وں لاہور پہلے جبکہ بھارتی شہر دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 تک جا پہنچا ہے جبکہ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح عسکری 10 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 511 تک پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور میں مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 515 ریکارڈ کیا گیا۔
اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور شہر کے 11 گیارہ ہاٹ اسپاٹ مقامات پر گرین لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیا، آج سے تمام نجی اور سرکاری پرائمری اسکولوں کو بھی ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا، چھٹیاں بڑھیں گی یا ختم ہوں گی اس حوالے سے اگلا فیصلہ 9 نومبر کو ہوگا۔
جبکہ لاہور میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 نومبر سے 31 جنوری 2025 تک ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ/ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
جرم
جنوبی وزیرستان : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق
واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں رات گئے پیش آیا
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افرا د جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اعظم ورسک روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مصطفیٰ اور یونس جبکہ ایک پولیس اہلکار عثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
علاقائی ایک دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ