جی این این سوشل

پاکستان

پرنس رحیم آغا خان کے لئے نشانِ پاکستان کا اعزاز

پرنس رحیم آغاز خان کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پرنس رحیم آغا خان کے لئے  نشانِ پاکستان کا اعزاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو نشانِ پاکستان سے نواز دیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں پرنس رحیم آغا خان کو نشانِ پاکستان کا اعزاز عطا کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں سینکڑوں اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغاز خان کو نشانِ پاکستان پیش کیا، پرنس رحیم آغاز خان کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

تجارت

پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، وزیر اعظم

انہوں نے کہاکہ 250 پوائنٹس کی کمی کے بعد پالیسی ریٹ ساڑھے سترہ فیصد سے کم ہو کر پندرہ فیصد ہوگیا ہے جو خوش آئند ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

انہوں نے  پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک نے پالیسی ریٹ میں 250پوائنٹس کی کمی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 250 پوائنٹس کی کمی کے بعد پالیسی ریٹ ساڑھے سترہ فیصد سے کم ہو کر پندرہ فیصد ہوگیا ہے جو خوش آئند ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی کی شرح بھی 38فیصد سے کم ہو کر 7فیصد پر آگئی ہے جبکہ قومی اور بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کے استحکام کے معترف ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے اور اسے دیوالیہ کرنے کے دہانے پر پہنچانے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دینے والوں کے ناموں کو ملکی تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔

شہبازشریف نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاک سعودی سرمایہ کاری، اشتراک عمل میں نیا باب رقم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے سرمایہ کاری اقدام کے حوالے سے سعودی قیادت بالخصوص      ولی عہد محمد بن سلمان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی قیادت نے پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم نے مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کو بتایا کہ دورہ قطر کے دوران قطری قیادت نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تین ارب ڈالر کی قطری سرمایہ کاری پر مبنی منصوبوں کو عملی جامع پہنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری میں سہولت دینے اور غیر ملکی     سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے ہر شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کا احترام کریں کیونکہ وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔

ملاقات کے دوران مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کو قومی اسمبلی میں مجوزہ قانونی سازی کے بل کے حوالے سے اعتماد میں بھی لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور سروسز چیف کی مدت  3 سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان

حکومت نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے اورسپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل آج ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ساتھ ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل منظوری کے لیے پیش ہوگا جس میں حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق 1997ء میں منظور کی گئی شق میں ترمیم کی جائے گی۔

اسی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور سروسز چیف کی مدت  3 سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سروسز چیف کی مدت ملازمت 5 سال مقرر، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

بلز کی منظوری کے بعدآرمی، نیول اور ائیر فورس چیفس کی مدت ملازمت تین سال سےبڑھا کر 5 سال کر دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سروسز چیف کی مدت ملازمت 5 سال مقرر، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد: قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور شدہ چھ بلز پر دستخط کر دیے

ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ائرفورس ایکٹ ترمیمی بل، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر دستخط کردیے ہیں۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط کے بعد تمام چھ ترمیمی بلز قانون بن گئے ہیں، ان تمام قوانین کو گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے پیر کو چھ بلز کی منظوری دی تھی جس کے تحت آرمی، نیول اور ائیر فورس چیفس کی مدت اب تین سے بڑھ کر 5 سال کردی گئی ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا تھا جس کی قائم مقام صدر نے منظوری دے دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll