جی این این سوشل

پاکستان

6 برس قبل تعمیر ہونے والی  موٹروے ایم تھری  ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لاہور سے عبدالحکیم جانے والی  موٹر وے   جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ، ایم تھری موٹر وے 2019 میں 148 ارب روپے کی لاگت میں تعمیر ہوئی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

6 برس قبل تعمیر ہونے والی  موٹروے ایم تھری  ٹوٹ پھوٹ کا شکار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

6 برس قبل تعمیر ہونے والی  موٹروے ایم تھری  ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ۔ 

لاہور سے عبدالحکیم جانے والی  موٹر وے  جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئ ، ایم تھری موٹر وے 2019 میں 148 ارب روپے کی لاگت میں تعمیر ہوئی تھی ۔ 

موٹر وے ٹوٹ پھوٹ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی افتخار ساجد کی جی این این سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔ 

ممبر این ایچ اے افتخار ساجد نے کہا کہ ایم تھری پر کھڈے مین موٹر وے پر نہیں سروس ایریا پر ہیں، ایم تھری پر کچھ ایریا میں کھڈے پڑنے کی نشاندہی ہوئی تھی ۔ 
موٹر وے کی ہینڈنگ ٹیکنگ اوور کا عمل مکمل نہیں ہوا، ایم تھری چائنیز کمپنی نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ مل کر تعمیر کی گئی تھی ۔ 

ممبر این ایچ اے نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی کو ابھی موٹر وے کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوا،انہوں نے کہاکہ  تکمیل کا سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے تک سڑک کی مینٹینس کی ذمہ داری متعلقہ کنٹریکٹر کی ہوتی ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ معمول کا مسئلہ ہے، ناقص میٹیریل کے استعمال کا امکان ممکن ہی ہیں ہوتا ۔ 

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع پرغور کیا جارہا ہے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر تک تقریبا 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں، گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پیر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ویب سائٹ تک رسائی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے تمام دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پیر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ویب سائٹ تک رسائی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہےکہ ویب سائٹ کے تکنیکی مسائل کے ازالے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا، یقینی بنائیں گے کہ کوئی شہری ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے محروم نہ رہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

فٹنس ٹیسٹ کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا  فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے نئے دور کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا، جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے۔

اس قبل ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کچھ پلئیرز حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ چند کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے سے قاصر رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رہ جانیوالے اور ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک موقع اور دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کھلاڑیوں پر فٹنس کی بنیاد پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔

اس ٹیسٹ میں 2 کلومیٹر کی ڈور کے علاوہ دیگر امتحانات بھی شامل ہیں تاکہ پلئیرز کی فٹنس کی جانچ کی جاسکے۔

دوسری جانب بورڈ نے گزشتہ دنوں کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا تھا، جو کنسلٹنٹ اور ڈومیسٹک فزیوز کیساتھ ملکر پلئیرز کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll