اقوام متحدہ کی بچوں کے خلاف انسانی حقوی کی سنگین خلاورزیوں کی رپورٹ جون کے آخر تک شائع کر دی جائے گی


اقوام متحدہ نے غزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے پیش کی گئی ایک سالانہ رپورٹ میں مسلح تنازعات میں بچوں کے خلاف انسانی حقو کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ اس فہرست کو ’لسٹ آف شیم ‘ بھی کہا جاتا ہے۔
اسرائیل میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بلیک لسٹ میں روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ جون کے آخر تک شائع کر دی جائے گی۔
گذشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غزہ میں کم از کم پانچ میں سے چار بچے 72 گھنٹوں میں سے پورا ایک دن خوارک کے بغیر رہے ہیں۔
فلسطینی حکومت کے مطابق کم از کم 32 افراد جن میں سے بیشتر تعداد بچوں کی ہے، غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک خوراک کی قلت سے جان سے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بہت عرصے سے اقوام متحدہ پر زور دے رکھا تھا کہ وہ اسرائیل کو فہرست میں شامل کرے۔
واضح رہے کہ 2022 میں اقوام متحدہ نے تنبیہہ جاری کی تھی کہ اگر اسرائیل نے بچوں کے حقوق میں بہتری نہیں لائی تو وہ فہرست کا حصہ بن سکتا ہے۔

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 8 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 7 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 5 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 5 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 8 گھنٹے قبل












.webp&w=3840&q=75)