جی این این سوشل

پاکستان

جنگجو ؤ ں کے عجائب گھر کا دورہ ، چین جیسی عظیم قومیں اپنے تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں، شہباز شریف

شہبازشریف نے کہاکہ چین نے اپنی محنت کے ذریعے ہرشعبے پراپنے نقوش چھوڑے ہیں ، انہوں نے عجائب گھر کے دورے کی دعوت دینے پر چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ اداکیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنگجو ؤ ں کے عجائب گھر کا دورہ ، چین جیسی عظیم قومیں اپنے تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں، شہباز   شریف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے وفد کے ہمراہ چین کے شہر شی آن میں ٹیرا کوٹا جنگجوئوں کے عجائب گھر کا دورہ کیا ۔

دورے میں وزیراعظم اوران کے وفد کو تاریخی ورثے کے تحفظ اور بحالی اور سیاحت کے فروغ کے بارے میں آگاہ کیاگیا ، وزیراعظم نے عجائب گھر کے مختلف حصے دیکھے اور چین کے قدیم ورثے اور چینی دستکاری کی تعریف بھی کی ۔

انہوں نے کہاکہ چین جیسی عظیم قومیں اپنے تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین کی حکومت کی طرف سے اس ثقافتی ورثے کا تحفظ اوربحالی قابل رشک ہے۔

اس موقع پرشہبازشریف نے کہاکہ چین نے اپنی محنت کے ذریعے ہرشعبے پراپنے نقوش چھوڑے ہیں ، انہوں نے عجائب گھر کے دورے کی دعوت دینے پر چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ اداکیا۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ نہایت دلکش ہے اور عزم ظاہر کیاکہ ملک کے تاریخی مقامات کو بحال کرکے انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کیاجائے گا۔

اس سے پہلے شی آن پہنچنے پر شانشی صوبے کے نائب گورنرچین چن جیانگ اور دونوں ملکوں کے اعلی سفارتی عملے نے وزیراعظم اوران کے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

جرم

سعودی عرب نے قتل میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت سنادی

اخبار 24 کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور متعلقہ عدالت میں کیس بھیجا گیا۔ الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے قتل میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت سنادی

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہرے قتل میں ملوث مقامی شہری احمد بن صالح بن علی آل حسن کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور متعلقہ عدالت میں کیس بھیجا گیا۔ الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا۔

واضح رہے کہ ایپل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا جس پر گزشتہ روز عملدرآمد کیا گیا۔ شہری نے اپنے ہم وطن ابراہیم بن محمد بن احمد الشریف اور ان کی بہن نورہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی احتجاج، عمران خان  اور  علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں خلیل، عمران، صداقت، یٰسین اور طاہر شامل ہیں، ملزم طاہر کے قبضے سے پولیس نے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں مقدمات درج کئے گئے۔

مقدمے میں سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، اعجاز خان، عامر مغل سمیت 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا  فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر منتخب ہو گئے۔ 

جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال  کیلئے  بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ 

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے۔ 

واضح  رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں 5 سالہ  کیلئے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے۔

چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll