Advertisement

نیوکلیئر پروگرام اور سرگرمیاں بالکل قانونی ہیں ، ایران

ہمار اجوہری پروگرام بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کی ضروریات کے مطابق ہے، ایرانی قائمقام وزیرخارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 9th 2024, 4:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیوکلیئر پروگرام اور سرگرمیاں بالکل قانونی ہیں ، ایران

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہاکہ ہمار اجوہری پروگرام بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کی ضروریات کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیوکلیئر پروگرام بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی)کے تحت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نےمزید کہاکہ ایران کا جوہری پروگرام اور سرگرمیاں بالکل قانونی ہیں جس کی نگرانی آئی اے ای اے کررہا ہے ۔

Advertisement